National قومی خبریں

ماہ ِصفر۱۴۴۸ھ کا چاندنظر آیا : مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند

ماہ ِصفر۱۴۴۸ھ کا چاندنظر آیا
دہلی:۱۵؍جولائی۲۰۲۶ء
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی سے جاری اخباری بیان کے مطابق آج مورخہ۲۹/ محرم الحرام ۱۴۴۸ھ مطابق ۱۵ ؍جولائی۲۰۲۶ء بروز بدھ بعد نماز مغرب اہل حدیث منزل، اردو بازار، جامع مسجد، دہلی میں مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی اور رؤیت ہلال ماہِ صفر ۱۴۴۸ھ کے سلسلے میں حسب سابق ملک کے اکثر صوبوں کے ذمہ داروں اور ملی تنظیموں سے بذریعہ فون رابطے کیے گئے۔چنانچہ بعض صوبوں سے رؤیت ہلال کی مصدقہ و مستند خبر یں موصول ہوئیں۔ بنابریں مرکزی اہل حد یث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی نے یہ فیصلہ کیا کہ آئندہ کل ۱۶؍جولائی ۲۰۲۶ء بروز جمعرات ماہ صفر ۱۴۴۸ھ کی پہلی تاریخ ہوگی۔ ان شاء اللہ

Related posts

مدرسہ افضل العلوم نگرام میں منایا گیا یوم جمہوریہ

Paigam Madre Watan

ممتاز و معروف شاعر بدنام نظر نہیں رہے

Paigam Madre Watan

कैथल में मनरेगा संबंधी मामले पर मुख्यमंत्री ने लिया संज्ञान

Paigam Madre Watan