گلبرگہ (راست) انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی جنرل سیکرٹری مولانا محمد نوح نے ائمہ مساجد، مساجد کی انتظامی کمیٹیوں، اسکولوں اور کالجوں کے ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں SIR فارم بھرنے کی مہم کو تیز کریں اور فارم مکمل کروا کر متعلقہ BLO کے حوالے کرنے پر خصوصی توجہ دیں، تاکہ یہ عمل جلد از جلد مکمل ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ بہت سے افراد کو SIR فارم بھرنے میں دشواریوں کا سامنا ہے، اس لیے ائمہ مساجد، سماجی کارکنان اور مقامی ذمہ داران عوام کی رہنمائی کریں اور ضرورت مند افراد کی ہر ممکن مدد کریں۔مولانا محمد نوح نے اسکولوں اور کالجوں کے ذمہ داران سے بھی خصوصی اپیل کی کہ وہ طلبہ و طالبات کے والدین کو SIR فارم بھرنے کی سہولت مہیا کریں اور ترغیب دیں کہ انہیں مقررہ وقت کے اندر فارم جمع کرانے کی اہمیت سے آگاہ کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر تمام متعلقہ ادارے اور عوامی نمائندے باہمی تعاون کے ساتھ اس مہم میں حصہ لیں تو عوام کو پیش آنے والی مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی اور فارم جمع کرانے کا عمل آسانی سے مکمل ہو سکے گا۔
انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اپنے SIR فارم مکمل کرکے متعلقہ BLO کے پاس جمع کرائیں اور کسی بھی پریشانی کی صورت میں مقامی ذمہ داران یا متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔
ائمہ مساجد، انتظامی کمیٹی، اسکول و کالج انتظامیہ سے مولانا محمد نوح کی اپیل
ئمہ مساجد، انتظامی کمیٹی، اسکول و کالج انتظامیہ سے مولانا محمد نوح کی اپیل

