Education تعلیم

طلبہ میں ادبی ذوق پیدا کرنے کے لیے بیت بازی کا انعقاد

طلبہ میں ادبی ذوق پیدا کرنے کے لیے بیت بازی کا انعقاد

ندوۃ الطلبہ جامعہ امام ابن تیمیہ کے زیر اہتمام پہلا ثقافتی پروگرام بیت بازی کی شکل میں منعقد کیا گیا ۔ ساڑھے تین دہائیوں(35 سال) سے جامعہ میں باغ صحافت کی آبیاری کرنے والی شخصیت شیخ شکیل اثری حفظہ اللہ نے پروگرام کی صدارت فرمائی جبکہ حکم کی ذمہ داری شیخ فہیم جسیم الدین تیمی مدنی اور شیخ ثمامہ عمری مدنی نے نبھائی۔ طلبہ کو دو زمروں (گروپ الف اور گروپ ب) میں تقسیم کیا گیا۔ مقابلہ کی مدت ایک گھنٹہ کی تھی جس میں دونوں فریق کی طرف سے کل ڈیڑھ سو(150) اشعار پیش کیے گئے۔ مساوی نمبرات کے ساتھ مقابلہ برابری کا رہا۔ پروگرام کے اخیر میں شیخ فہیم جسیم الدین تیمی نے ” بیت بازی کی اہمیت و ضرورت اور اس کے تقاضے ” پر مختصرا روشنی ڈالی ۔ اس کے بعد صدر بزم کے صدارتی خطاب کے ساتھ پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔

All reactions:

Faheem Jaseem Taimi and 58 others

Related posts

بعد رمضان و عید الفطر جامعہ نسواں السلفیہ میں تعلیم شروع

Paigam Madre Watan

سید انعام الرحمن کوٹرانسلیشن اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی

Paigam Madre Watan

مکتبہ دارالسلف کی ایک اور خوشنما، دیدہ زیب، قابلِ دید و داد پیشکش۔ عنوانِ کتاب: "پیدل سفر حج” رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ. سعیدالرحمٰن عزیز سلفی

Paigam Madre Watan