Education تعلیم

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں بھارتیہ بھاشا اتسو کا افتتاح

حیدرآباد ،  مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں آج ممتاز تمل شاعر، مصنف، صحافی، مصلح اور جنگ آزادی کے عظیم رہنما سبرامنیا بھارتی کی یوم پیدائش کے موقع پر بھارتیہ بھاشا اتسو کا افتتاح عمل آیا۔ اس موقع پر ہندستان کے لسانی تنوع اور سبرامنیا بھارتی کی خدمات پر طلبہ اور ریسرچ اسکالرس نے مختلف زبانوں میں اظہارِ خیال کیا، شیخ رخسانہ (ریسرچ اسکالر، شعبہ ہندی)، محمد اسلم (ریسرچ اسکالر، شعبہ ترجمہ)، علی زہرہ زیدی (ریسرچ اسکالر، شعبہ فارسی)، محمد ارشد ہمراز (ریسرچ اسکالر، شعبہ اردو)، بشریٰ رحمن (ریسرچ اسکالر، شعبہ ترجمہ) اور ڈاکٹر منہاج احمد (سی ایس ای) نے بالترتیب ہندی، ملیالم، فارسی، اردو، انگریزی اور تلگو میں اپنی گفتگو پیش کی۔ اس موقع پر پروفیسر سید عین الحسن، شیخ الجامعہ نے اپنے صدارتی خطاب میں سبرامنیا بھارتی کی خدمات کو بھرپور خراج ادا کرتے ہوئے کہا ”سبرامنیا بھارتی صرف ایک علاقہ اور ریاست تک محدود نہیں تھے۔ اپنی مختصر زندگی میں وہ ہندوستان کی قومی تحریک کا اہم حصہ رہے۔ وہ صحافی بھی تھے، اور ہندی اخبارات کے لئے لکھا کرتے تھے۔ انہوں نے کم عمری کی شادی اور خواتین کو با اختیار بنانے کی مہم شروع کی۔ ایسی شخصیات کی خدمات قومی اور آفاقی اثرات کی حامل ہوتی ہیں۔“ اس پروگرام کی نظامت کے فرائض پروفیسر محمد خالد مبشر الظفر، ڈائرکٹر ڈی ٹی ٹی ایل پی و کوآرڈینیٹر بھارتیہ بھاشا سمیتی نے انجام دیئے۔ انہوں نے شرکا کا استقبال کیا اور پروگرام میں شامل ہونے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ”زبانوں کا تنوع تہذیب کی انفرادیت کو جنم دیتا ہے۔ یہی ہندستان کی پہچان اور خوبی ہے۔“ پروگرام کے آخر میں مقرر طلبا اور اسکالرز کو مومنٹوز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ”امیر خسرو: ہندوستان کی مشترکہ تہذیب کی علامت“ کے زیر عنوان منعقدہ یک روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے مہمانان پروفیسر شیخ اشتیاق احمد (رجسٹرار)، پروفیسر شریف حسین قاسمی، مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی، پروفیسر سید عزیز الدین ہمدانی، پروفیسر رتن لال ہنگلو، آقای محمد رضا فاضل، پروفیسر انور خیری، جناب شمیم طارق، پروفیسر عزیز بانو، ڈاکٹر افتخار احمد اور ڈاکٹر فیروز عالم کے بشمول بڑی تعداد میں شرکا موجود تھے۔

Related posts

اردو میڈیم سے ایم بی اے و ایم کام کورسز میں داخلے

Paigam Madre Watan

اعلیٰ تعلیم کی وزیر آتشی نے کیجریوال حکومت کی امبیڈکر یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کی، گریجویشن کرنے والے طلباء کو ڈگریاں دے کر ان کی عزت افزائی کی

Paigam Madre Watan

مانو میںمؤثر تدریسی تکنیک پر دو روزہ ورکشاپ

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar