Blog

آسام سیلاب متاثرین کی بازآبادکاری کا مرحلہ توجہ وامداد کا محتاج – مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے اعلیٰ سطحی راحتی وفد کے سہ روزہ دورے سے واپسی پروفد کے تاثرات

آسام سیلاب متاثرین کی بازآبادکاری کا مرحلہ توجہ وامداد کا محتاج
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے اعلیٰ سطحی راحتی وفد کے سہ روزہ دورے سے واپسی پروفد کے تاثرات
نئی دہلی،8اگست2026
آسام میں شدید بارش اور سیلاب کی ہلاکت خیزی کے نتیجے میں ہوئے جانی ومالی نقصانات اورسڑکوں،مکانات،مویشیوں اور فصلوں کی تباہی وبربادی کا مشاہدہ کرکے دلی صدمہ پہنچا اور اندازہ ہوا کہ حکومت اور تنظیموں کی مسلسل کوششوں کے باوجود سیلاب متاثرین کی باز آبادکاری کافی وقت اور سرمایہ طلب ہے۔وہاں سیلاب کی ہلاکت خیزی نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے۔البتہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ حکومتی امداد کے علاوہ صوبہ و بیرون صوبہ کی متعدد فلاحی تنظیمیں بھی راحتی کاموں میں سرگرم ہیںاور مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے وفد نے بھی بلاتفریق ریلیف اورضروری اشیاء کی تقسیم کا فریضہ انجام دیا اورمشاہدہ کیا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں بلا کسی تفریق متاثرین خود بھی ایک دوسرے کا تعاون کرتے نظرآرہے ہیں۔اس طرح وفدکو یوںمحسوس ہوا کہ یہ لوگ اسی آپسی میل جول کے ساتھ برسہا برس سے رہتے چلے آرہے ہیںاورسیلاب کی نازک گھڑی نے ان کو اور زیادہ ایک دوسرے کے قریب اور ہمدرد وہمنوا بنا دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر محترم مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی اور ناظم عمومی مولانا محمد ہارون سنابلی پر مشتمل اعلیٰ سطحی راحتی وفد نے اپنے سہ روزہ دورہ آسام سے واپسی پر ذرائع ابلاغ کے نام جاری ایک بیان میں کیا۔
پریس ریلیز کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی اعلیٰ قیادت نے اس دوران صوبائی جمعیت اہل حدیث آسام کے امیرمولانا حفظ الرحمن مدنی ودیگراحباب جمعیت کی رہنمائی میں دوسرے روزآسام کے ضلع سب ساگر کے سیلاب متاثرہ مقامات خصوصاً شانتا گاوں،نیپالی کوٹھی ،شانتک ،شمل گوری،رامو گائوں وغیرہ جو اپنی تباہی وبربادی کی کہانی خود سنارہے ہیں، کا دورہ کیا۔ وہاں کے احوال واقعی کا جائزہ لیا، متاثرین کو تسلی دی،ان کے درمیان کچھ دیر رہ کر ان کا غم بانٹنے کی کوشش کی اوران کے مابین ضروری اشیاء خصوصاً گیس چولہا،ریگولیٹر،بھگونا،کراہی،تھالی ،جگ مگ، گلاس وغیرہ تقسیم کیا۔اس سفر میں اسماعیل تامولی،یاسمین خان اور دیگر سماجی کارکنان بھی شریک رہے۔
پریس ریلیز کے مطابق صوبائی جمعیت اہل حدیث آسام کے توسط سے متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ جلد ہی منصوبہ بندی کے تحت ان کی باز آبادکاری کا کام حسب امکان عمل میں آئے گا۔ا ن شاء اللہ

Related posts

ڈاکٹر شیخ مولانا ابراہیم صاحب مدنی حفظہ اللہ تعالیٰ

Paigam Madre Watan

Heera Group is coming out of tough times through struggle

Paigam Madre Watan

گاؤں ٹکریا : میرا مولد، میرا مسکن : تحریر : مطیع الرحمن عزیز

Paigam Madre Watan