وزیرِ اعلیٰ کیرالا نے دارالہدیٰ سباق 2026 کی دعوت قبول کرلی، لوگو کی رونمائی
کیرالا: دارالہدیٰ اسلامک یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے سالانہ تعلیمی و ثقافتی فیسٹیول دارالہدیٰ سباق 2026 اور جلسۂ تقسیمِ اسناد کے لیے کیرالا کے وزیرِ اعلیٰ شری وی ڈی ستھیسن کو بحیثیت مہمانِ خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔ یہ عظیم الشان پروگرام 24 سے 29 نومبر 2026ء تک منعقد ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کیرالا شری وی ڈی ستھیسن نے اس دعوت کو خوش دلی سے قبول کر لیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے دارالہدیٰ سباق 2026 کے آفیشل لوگو کی بھی باضابطہ رونمائی کی، جس سے اس اہم تعلیمی و ثقافتی پروگرام کی تیاریوں کو مزید تقویت ملی ہے۔
اس موقع پر ریاستِ کیرالا کے معزز وزیر برائے صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی جناب پی کے کنہالی کٹی صاحب اور حلقۂ اسمبلی ترو رنگاڈی کے رکنِ اسمبلی جناب پی ایم اے سمیر صاحب بھی موجود رہے۔
وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے دعوت کی منظوری اور فیسٹیول کے لوگو کی رونمائی دارالہدیٰ سباق 2026 کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، جو اس پروگرام کی ریاستی سطح پر اہمیت اور وسعت کو نمایاں کرتی ہے۔

