National قومی خبریں

شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے 14؍فروری کو

ایک شام ’’قومی یکجہتی کے نام ‘‘ کل ہند مشاعرہ ،کی تیاریوں کا آغاز

بیدر۔یکم؍فروری۔جناب عبدالحسیب منیجنگ ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر نے بتایا کہ شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے کل ہند مشاعروں کا انعقاد ہوتا آیا ہے۔ امسال بھی 14؍فروری 2024کو بمقام شاہین کیمپس شاہین نگر نزد شاہ پور گیٹ بیدر بوقت8:30بجے شب ایک شام ’’ قومی یکجہتی کے نام ‘‘کل ہند مشاعرہ کا انعقاد عمل آرہا ہے،جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ اُردوکے مایہ ناز شعراء کرام (1)۔عمرانؔ پرتاپ گڑھی(پرتاپ گڑھی، اُتر پردیش)،(2)۔طاہر فرازؔ،(رام پور، اُتر پردیش)،(3)۔ابرار کاشفؔ (اکولہ ،مہاراشٹرا)،(4)۔محشرؔ آفریدی( روڑکی ،اتراکھنڈ)،(5)۔حامدؔ بھساولی (بھساول، مہاراشٹرا)،(6)۔عثمان مینائیؔ(بارہ بنکی، اتر پردیش)،(7)۔معروف ؔرائے بریلوی( رائے بریلی، اتر پردیش)،(8)۔انور کمالؔ بحرین(مدھوبنی، بہار)،(9)۔وجئے آنند ماہرؔ ( جبلپور،مدھیہ پردیش)،(10)۔ شفیق ؔعابدی( بنگلور، کرناٹک) کے علاوہ مقامی مزاحیہ شاعر محمد حامدسلیم حامد ؔ (بیدر ،کرناٹک) شرکت کرتے ہوئے اپنا کلام پیش کریں گے۔جناب عبدالحسیب نے بتایا کہ کل ہند مشاعرہ کی تمام تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے اور مذکورہ بالا تمام شعراء سے رابطہ کیا گیا ہے ۔تمام شعراء کل ہند مشاعرہ میں شرکت کریں گے۔

Related posts

مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں ” قومی یوم سائنس” تقریب

Paigam Madre Watan

हीरा ग्रुप कानूनी सर्वोच्चता द्वारा पूर्णतः समर्थित है

Paigam Madre Watan

Dr. Aalima Nowhera Shaikh’s Vision for Development and Justice Unveiled in Press Conference Ahead of Lok Sabha Elections

Paigam Madre Watan

Leave a Comment