Education تعلیم

مانو میں این ای پی پراورینٹیشن پروگرام کا افتتاح،رجسٹرار پروفیسر اشتیاق احمد کا خطاب

حیدرآباد،  ‘ہمیں کلاس رومس، طلباء اور نصاب کو تیار کرنے کے لیے درپیش چیلنجوں کو پہچاننا اور ان سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں‘ ان خیالات کا اظہار پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے 8 روزہ طویل شعور بیداری و این ای پی 2020 کے اورینٹیشن پروگرام کے افتتاح کے موقع پرکیا۔ یو جی سی – مالویہ مشن ٹیچرس ٹریننگ سنٹر (یو جی سی- ایم ایم ٹی ٹی سی) ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام اس پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہےپروفیسر اشتیاق احمد نے مزید کہا کہ ‘ہمیں اچھا انفراسٹرکچر تیار کرنے، اساتذہ اور طالب علم کی کمیونٹی کو صنفی مسائل کے متعلق حساس بنانے، کثیر الشعبہ اور جامع تعلیم کو فروغ دینے اور معیاری تحقیق اور اس کی اشاعت کو نمایاں طور پر بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ہمارے طلباء ہم سے زیادہ ذہین ہیں، وہ جانتے ہیں کہ AI اور CHAPGPT کو کیسے استعمال کرنا ہے۔ لہذا، یہ ضروری ہے کہ ہم انہیں کچھ نیا اور مختلف فراہم کریں اُس سے جس تک وہ پہلے سے رسائی رکھتے ہیں”۔اس پروگرام میں ملک بھر سے زائد از 125 شرکاء نے رجسٹریشن کروایا ہے۔ یہ پروگرام12 فروری تک جاری رہے گا۔اس آن لائن پروگرام میں جامع اور کثیر الضابطہ تعلیم، ہندوستانی علمی نظام، تعلیمی قیادت، نظم و نسق، اعلیٰ تعلیم اور معاشرہ، تحقیق و ترقی، مہارت کی ترقی، طلبہ کی تنوع اور جامع تعلیم اور معلوماتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔

Related posts

جنااسپندناٹرسٹ اور سوئی پبلی کیشن کے زیرا ہتمام جشن ڈاکٹر ناڈیسوزا

Paigam Madre Watan

اُردو یونیورسٹی میں داخلوں کا آغاز

Paigam Madre Watan

جمہوریت کے ثمرات کا حصول مساوات اور اتحاد میں مضمر

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar