مالیگاؤں ( پریس ریلیز) دور حاضر میں سائنس کی اہمیت اور افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ روزمرہ کے شعبوں میں سائنس کے کرشمے نمایاں ہیں ۔ سائنس اور ٹیکنا لوجی میں امتیازی مقام رکھنے والے تعلیمی ادارے مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں بروزبدھ 28 فروری 2024 کو "قومی یوم سائنس "کا منایا گیا ۔ اس دن کو منانے کا مقصد طلبہ میں سائنس اور ٹیکنا لوجی کے تیں بیداری اور دلچسپی پیدا کرنا اور انھیں سائنسی مزاج سے روشناش کرانا تھا ۔ اس موقع پر انجینئرنگ سال اول کے طالب علم محمد شارق نے تلاوت کلام پاک سے اس تقریب کا آغاز کیا۔ ڈاکٹر ہمایوں اختر نے اس پروگرام کی نظامت اور اغراض مقاصد پیش کیا ۔ڈاکٹر شاہ عقیل (پرنسپل انجینئرنگ کالج ) نے اپنے منفرد انداز میں طلبہ اورانکی معاشرتی ذمہ داریوں پر گفتگو کی۔ نیزسائنس اور ٹیکنا لوجی سے سماج کو مستفید کرنے میں انکے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ موصوف نے انجینئرنگ میں زیر تعلیم طلبہ کو قومی یوم سائنس کی مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات بھی پیش کی۔ ڈاکٹر آصف رسول ( ہیڈ، ڈپارٹمنٹ آف اپلائیڈ سائنس) نے ” ایڈوانس سائنس اور ٹیکنا لوجی” عنوان پرخصوصی خطاب کیا ۔ موصوف نے ڈاکٹر سی وی رمن کے بارے میں طلبہ کو معلومات فراہم کی ۔ نیز رمن ایفکٹ اور اس کے استعمالات پر روشنی ڈالی۔ موصوف نے طلبہ کو جدید دور میں ہو رہی تیزر فتار ترقی جس میں ایڈوانس کمپیوٹر، ایڈوانس میڈیکل، ٹرانسپورٹیشن، روبوٹیکس ، ای وی ٹیکنالوجی اور دیگر جدید تحقیق پر تبادلہ خیال کیا۔ اس تقریب کے اخیر میں ڈاکٹر شمیم احمد نے رسم شکریہ پیش کیا ۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر نوید حسین ( ڈین ریسرچ)، ڈاکٹر دلاور حسین ( ڈین ایڈمیشن) ، ڈاکٹر ساجد نعیم، پروفیسر عبدالرحمن، پروفیسر مومن شہباز، پروفیسر شگفتہ پروین، پروفیسر نصرت شفیق اور انجینئرنگ تعلیم طلباء و طالبات شریک رہے۔
Related posts
جماعتِ اہلِ حدیث کے ناظمِ اعلیٰ حضرت مولانا وصی اللہ مدنی صاحب دامت برکاتہم، جو اپنی دینی خدمات اور علمی مقام کی بنا پر ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں، والدِ محترم کی خیریت دریافت کرنے کے لئے بنفسِ نفیس تشریف لائے۔ ان کے ساتھ مولانا عبدالمنان مفتاحی صاحب، مولانا جمشید صاحب اور مولانا رفیع احمد عرف لوی صاحب بھی شامل تھے۔ یہ ملاقات نہایت پرُخلوص اور دعائیہ ماحول میں انجام پائی، اور والدِ محترم نے سب سے خصوصی دعا کی درخواست فرمائی۔
Click to comment

