National قومی خبریں

شکیل بن حنیف اور اسکے متبعین شکیلی اپنے باطل عقائد کی بنا پر دائرہ اسلام سے خارج ہیں، اعتکاف کے موقع پر ایسے لوگوں کو مساجد سے دور رکھا جائے!

دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابو القاسم نعمانی کا ملت اسلامیہ کے نام ایک اہم پیغام!


بنگلور, مرکز تحفظ اسلام ہند کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں شکیل بن حنیف کے بڑھتے ہوئے فتنے کو مد نظر رکھتے ہوئے متولیان مساجد، ائمہ کرام، علماء عظام اور دیگر مسلمانانِ ہند کے نام ام المدارس دارالعلوم دیوبند کے مہتمم و شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی صاحب مدظلہ نے ایک بہت ہی اہم پیغام دیتے ہوئے فرمایا کہ اس وقت وطن عزیز میں شکیل بن حنیف کا فتنہ بڑی تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے، جو مہدویت اور مسیحیت کا جھوٹا دعویٰ کرتا ہے، اور اسکے پیروکار بھولے بھالے مسلمانوں کو اپنا نشانہ بناتے ہیں جو دین سے بلکل دور ہیں۔ مولانا نے فرمایا کہ شکیلی اپنی پوری سرگرمی کے ساتھ خفیہ انداز میں تحریک چلاتے ہیں اور مسلمانوں کے علاقہ میں ہی رہ کر نوجوانوں پر محنت کرتے ہیں، بظاہر اپنے کو بڑے ہی دیندار باور کراتے ہوئے اس طرح گمراہی پھیلاتے ہیں کہ ہم کو اس بات کی خبر تک نہیں ہوپاتی۔ مولانا نعمانی نے فرمایا کہ چونکہ اب رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہونے والا ہے، فتنہئ شکیل بن حنیف کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں کام کرنے والے بعض معتمد احباب کی رپورٹ کے مطابق شکیلی انجان جگہوں میں اعتکاف کے نام پر مساجد میں مقیم ہوجاتے ہیں اور لوگوں کی ذہن سازی کرکے اپنی گمراہی پھیلانا شروع کردیتے۔ انہوں نے فرمایا کہ چونکہ رمضان کے آخری عشرے میں مسلمان مساجد میں اعتکاف کرتے ہیں، لہٰذا اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شکیلیوں کی ایک بڑی تعداد مختلف مساجد میں اعتکاف کے نام پر مقیم ہوجاتی ہے، انکی ظاہری دینداری سے لوگ متاثر ہوجاتے ہیں، لیکن درحقیقت یہ اپنے فتنے کی دعوت و تبلیغ کرتے ہیں، لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں اور سادہ لوح مسلمانوں کو شکیل بن حنیف کے مہدی و مسیح ہونے پر قائل کرلیتے ہیں۔ انہیں حالات کے پیش نظر متولیان مساجد، ائمہ کرام، علماء عظام اور جماعت کے ذمہ داران سے دارالعلوم دیوبند کے مہتمم نے اپیل کی کہ وہ کسی بھی انجان آدمی کو اپنی مسجد میں اعتکاف کی اجازت نہ دیں، بلکہ پوری تحقیق اور شناخت نامہ دیکھ کر ہی اجازت دیں۔ مولانا نے فرمایا کہ نبی کریمؐ نے قرب قیامت حضرت عیسٰی کے اور حضرت مہدی علیہ السلام کی آمد کی بشارت دی ہے۔اور اس سلسلے میں خاص طور پر امام مہدی کا ظہور، حضرت عیسٰی علیہ السلام کے نزول اور دجال کے خروج کے متعلق متعدد احادیث میں واضح طور پر بیان فرمایا ہے۔ جس سے ہمارے لوگ نہ واقف ہیں اور اسی ناواقفیت کی وجہ سے یہ ان جھوٹے مدعیان کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔ لہٰذا علماء کرام سے گزارش ہیکہ اور یہ انکی ذمہ داری ہے کہ وہ ان اہم  موضوعات پر اپنے بیانات میں روشنی ڈالیں، جمعہ کے خطبات، اپنی مجالس وغیرہ میں اسکو اپنی گفتگو کا حصہ بنائیں اور عوام کو صحیح عقیدہ سمجھائیں۔ انہوں نے فرمایا کہ اس سلسلے میں متعدد رسالے دارالعلوم دیوبند سے شائع ہوئے ہیں، مولانا شاہ عالم صاحب گورکھپوری اور مولانا اسعد قاسم صاحب سنبھلی وغیرہ کے رسالے نیز دارالعلوم دیوبند کا تفصیلی فتویٰ بھی موجود ہے، انہیں حاصل کرکے مطالعہ کریں اور ان موضوعات کو عوام الناس کے سامنے بیان کیا جائے۔ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابو القاسم نعمانی صاحب نے واضح الفاظ میں فرمایا کہ مہدویت و مسیحیت کا جھوٹا دعویدار شکیل بن حنیف اور اسکے متبعین شکیلی اپنے باطل عقائد کی بنا پر دائرہ اسلام سے خارج ہیں، لہٰذا امت مسلمہ اس فتنہ سے ہوشیار رہے۔ انہوں نے فرمایا کہ اس وقت ہندوستان میں یہ فتنہ بڑی تیزی کے ساتھ پھیلتا جارہا ہے اور بڑی تعداد میں لوگوں کے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں، اس لئے بیداری کی سخت ضرورت ہے۔

Related posts

قانونی بالادستی کی مدد سے ہیرا گروپ کو مکمل تعاون حاصل

Paigam Madre Watan

हैदराबाद: डॉ. नौहेरा शेख से जुड़े संस्थानों के कैलेंडर का विमोचन

Paigam Madre Watan

اردو یونیورسٹی، مولانا آزاد کے افکار کی مشعل بردار: ڈاکٹر سبھاش سرکار

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar