National قومی خبریں

تیوہاروں کا اصل پیغام محبت اور سماجی بھائی چارہ قائم کرنا ہے:ڈاکٹر نفیس گلریز انصاری

دیوالی کے موقع پر شعری محفل کا انعقاد


نورپور(پی ایم ڈبلیو نیوز)دیوالی روشنی کا تیوہار ہے ۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان کو اپنی زندگی سے ہر قسم کا اندھیرا دور کرنا چاہئے ۔تیوہاروں کا اصل پیغام محبت اور سماجی بھائی چارہ قائم کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار بھارتیہ جنتا پارٹی کے آل انڈیا پسماندہ سماج منچ اترپردیش کے نائب صدر ڈاکٹر نفیس گلریز انصاری نے اپنے صدارتی کلمات میں کیا ۔وہ دیوالی کے موقع پر راشدہ پبلک اسکول نورپور میں منعقدہ شعری محفل کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے ۔انھوں نے کہا کہ اکثر عید کے موقع پر مشاعرے ہوتے تھے ،آج دیوالی کے موقع پر شعری محفل کا انعقاد اچھی پہل ہے ،اسے جاری رہنا چاہئے ۔مہان خصوصی ہیڈ ماسٹربیسک شکشا اسکول بلاک سنبھل اشونی کمار یادو نے اپنی گفتگو میں کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں بہت بار دیوالی منائی ہے ،لیکن اس بار کی دیوالی الگ ہے ،اس میں ہم سب مل کر ادب کی مجلس میں شریک ہیں ۔ اس سدبھائونا کی آج سب سے زیادہ ضرورت ہے ۔آج ملک میں ہر طرف نفرت پھیلائی جارہی ہے ۔اس کا علاج یہی ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ ایک دوسرے کے قریب آئیں اوراپنے تیوہاروں کو مل جل کر منائیں ۔مہمان اعزازی اور سماجی کارکن محمد یوسف قریشی نے ہندو مسلم ایکتا کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سماج دشمن عناصر سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔شعری محفل کے کنوینر عبدالغفار صدیقی نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ادب زندگی میں حسن پیدا کرتا ہے اورشعری نشستیں ہمارے اندر ادبی رجحان پیدا کرنے کا ذریعہ ہیں ۔محفل کی نظامت نئے لب و لہجے کے شاعر علی اکرم انصاری نے کی ۔پروگرام کا آغاز ہاشم حصیری اور دانش نورپوری کے نعتیہ کلام سے ہوا ۔سامعین میں خاص طور پر ایڈوکیٹ خبیر احمد ،حافظ محمدارشاد،قمر عالم ،ماسٹر حشم الدین ،محمد یونس ،ارشاد منصوری ،ڈاکٹر تقدیس عالم ،محمد دانش ندوی ،ماسٹر شہزاد ملک ،حاجی عبدالسمیع ،فرمان ساحل وغیرہ نے شرکت کی۔پسندیدہ اشعار ہدیہ قارئین ہیں ۔

Related posts

ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا حیدر آباد ایم پی سیٹ حلقہ میں روڈ شو

Paigam Madre Watan

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ اعلیٰ تدریسی طریقہ کار کے ذریعہ  ہندوستان میں تعلیمی معیار کو بڑھانے کے پیش نظر عہدبند

Paigam Madre Watan

جمہور ہائی اسکول "SSC-1976″بیچ کے طلباء کی ایک خوشگوار ملاقات گزرے 50 برسوں کی روداد ایک دوسرے نے گوش گزارکئے

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar