Delhi دہلی

ماہ شوال ۱۴۴۵ھ کاچاند نظرنہیں آیا

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی سے جاری اخباری بیان کے مطابق آج مورخہ۲۹/رمضان المبارک ۱۴۴۵ھ مطابق۹ ؍اپریل۲۰۲۴ء بروز منگل بعد نماز مغرب اہل حدیث کمپلیکس ، اوکھلا، نئی دہلی میں مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی اور رؤیت ہلال ماہ ِشوال ۱۴۴۵ھ کے سلسلے میں حسب سابق ملک کے اکثر صوبوں کے ذمہ داروں اور ملی تنظیموں سے بذریعہ فون رابطے کیے گئے۔ لیکن اکثر مقامات پرمطلع صاف ہونے کے باوجود کہیں سے بھی رؤیت ہلال کی مصدقہ و مستند خبر موصول نہیں ہوئی۔ بنابریں مرکزی اہل حد یث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی نے یہ فیصلہ کیا کہ آئندہ کل مورخہ۱۰؍اپریل۲۰۲۴ء کو ماہ رمضان المبارک کی تیسویں تاریخ ہوگی اور مورخہ ۱۱؍اپریل ۲۰۲۴ء،جمعرات کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔ ان شاء اللہ

Related posts

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اپنی اہلیہ کے ساتھ سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی کے گھر جاکر ملاقات کی

Paigam Madre Watan

کیجریوال حکومت نے محلہ بس سروس کا ٹرائل شروع کیا:کیلاش گہلوت

Paigam Madre Watan

بھگوان شری رام کے استقبال کے لیے پورا ملک قطار میں کھڑا ہے، دہلی والے بھی اس میں پیچھے نہیں: دلیپ پانڈے

Paigam Madre Watan

Leave a Comment