Delhi دہلی

ماہ شوال ۱۴۴۵ھ کاچاند نظرنہیں آیا

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی سے جاری اخباری بیان کے مطابق آج مورخہ۲۹/رمضان المبارک ۱۴۴۵ھ مطابق۹ ؍اپریل۲۰۲۴ء بروز منگل بعد نماز مغرب اہل حدیث کمپلیکس ، اوکھلا، نئی دہلی میں مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی اور رؤیت ہلال ماہ ِشوال ۱۴۴۵ھ کے سلسلے میں حسب سابق ملک کے اکثر صوبوں کے ذمہ داروں اور ملی تنظیموں سے بذریعہ فون رابطے کیے گئے۔ لیکن اکثر مقامات پرمطلع صاف ہونے کے باوجود کہیں سے بھی رؤیت ہلال کی مصدقہ و مستند خبر موصول نہیں ہوئی۔ بنابریں مرکزی اہل حد یث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی نے یہ فیصلہ کیا کہ آئندہ کل مورخہ۱۰؍اپریل۲۰۲۴ء کو ماہ رمضان المبارک کی تیسویں تاریخ ہوگی اور مورخہ ۱۱؍اپریل ۲۰۲۴ء،جمعرات کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔ ان شاء اللہ

Related posts

بزم دانشجویان فارسی کے زیرِ اہتمام  محفل نقشہ ہای رنگ رنگ کا اِنعقاد 

Paigam Madre Watan

18 جنوری کے انتخابی نتائج ملک کا موڈ پیش کریں گے: راگھو چڈھا

Paigam Madre Watan

بدعنوان اور ظالم افراد کیخلاف لڑائی میرا اصل ہدف ہو گا

Paigam Madre Watan

Leave a Comment