National قومی خبریں

عالمی رہنما اور ہندوستان کے قریبی دوست سید ابراہیم رئیسی مجاہد عالم کی موت پر سفیر برائے عالمی امن کا اظہارِ دُکھ

حیدرآباد: سید ابراہیم رئیسی مجاہد عالم تھے۔آج مسلمانانِ عالم ایک جاں نثاراورمخلص شخصیت سے محروم ہوگیا۔ان کی شہادت سے عالم اسلام کے لیے ایک عظیم نقصان ہے ‘ امن کے لیے ان کی کاوشیں تاریخ میں یادرہے گی۔ ہندوستان ایران تعلقات کومضبوطی دی۔انہوں نے ہندوستان سے توسیع سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر کام کررہے تھے۔ ان خیالات کااظہار بین الاقوامی سفیر برائے امن (یوپی ایف) جناب ایم اے نجیب نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور ایران، اس کی حکومت اور عوام کے تئیں اپنی دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، ہم اس دردناک سانحے میں برادر ایرانی عوام اور اسلامی جمہوریہ کے حکام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔آخرمیں انہوں نے شہیدابراہیم رائیسی کے لیے مغفرت کی دعاکی ۔اور اس مُشکل کی گھڑی میں ایرانی عوام سے اظہار ہمدردی کا پیغام دیا

Related posts

ممبئی مذہبی منافرت پھیلانے پر رانے پر مقدمہ درج کیا جائے

Paigam Madre Watan

Invitation to Heera Group at the HOMETHON Property Expo 2024

Paigam Madre Watan

हीरा ग्रुप की CEO डॉ. नौहेरा शेख बिना वजह गिरफ्तार

Paigam Madre Watan

Leave a Comment