Delhi دہلی

عدالت نے ہیرا گروپ کیلئے انتظامات کے لامحدود دروازے کھولے

عدالت کا یہ فیصلہ سرمایہ کاروں کی فتح ہے۔ ڈاکٹر نوہیرا شیخ

نئی دہلی (پریس ریلیز) اگست 23 ، بروز جمعہ، سپریم کورٹ آف انڈیا میں ہیرا گروپ آف کمپنیز کی سماعت کی تاریخ لگ بھگ چھ مہینے کے بعد طے پائی تھی۔ کافی تفصیلی لگ بھگ پچاس منٹ کی سماعت ہوئی ۔ ہیرا گروپ آف کمپنیز کی لیگل ٹیم نے سامنے فریق کے وکیلوں کے الزامات کا کھل کر جواب دیا۔ سپریم کورٹ جج نے دونوں پارٹیوں کی جرح کو سنتے ہوئے بڑے با وثوق انداز میں خلاصہ کیا کہ کسی بھی کمپنی کو محدود کرنے اور اس پر پابندیاں عائد کرنے کا مطلب یہ ہے کہ عام لوگوں کو اذیت دینا۔ ہیرا گروپ آف کمپنیز کے فریق وکیلوں نے اپنی دلیل کے طور پر عدالت کو یہ مشورہ پیش کیا کہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی جائیدادوں کو نیلامی کے لئے پیش کر دیا جائے۔ جس پر سپریم کورٹ جج نے کہا کہ نیلام کی گئی زمینوں سے آئے ہوئے پیسے، ہمیں نہیں لگتا کہ سرمایہ کاروں تک پہنچ پائیں گے۔ جج صاحب نے کہا کہ ہیرا گروپ آف کمپنیز کی تمام ہسٹری پڑھنے کے بعد اس بات کا اندازہ ہوتاہے کہ کسی بھی طرح سے کمپنی سی ای او نے کوئی قرض یا لون نہیں لیا ہے۔ تویہ بات بے جا ہے کہ کسی کی مہنگی اور بے شمار جائیدادوں کو نیلامی کے لئے پیش کیا جائے۔ سپریم کورٹ جج نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہیرا گروپ اپنی تمام زمینوں کو آزاد سمجھتے ہوئے جس بھی زمین پر خرید و فروکت کا معاملہ کرنا چاہے پیسوں کا انتظام کرے۔ اور جس طرح سے بھی چاہے پیسے کو مہیا کر کے سرمایہ کاروں کے پیسوں کی ادائیگی کرے۔ ہیرا گروپ کے وکیلوں نے حقیقت سے روشناس کراتے ہوئے بتایا کہ زمینوں پر قابض لوگ خریدوفروخت کرنے کے معاملے کو ہونے نہیں دے رہے ہیں اور کمپنی کی زمینوں کو قبضہ کرنے کے فراق میں لگے ہوئے ہیں۔ جس پر سپریم کورٹ جج نے کہا کہ ہر ایک زمین پر خریدو فروخت رجسٹریشن ہماری ماتحتی میں ہوگا، لہذا کمپنی دقت محسوس نہ کرے۔
ہیرا گروپ آف کمپنیز کی حالیہ سماعت پر سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس فتح کو سرمایہ کاروں کی دعاﺅں اور ان کے صبر و استقامت کی جیت بتائی ہے۔ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اس بات کی کوشش کی کہ میں ہی کمپنی کے سرمایہ کاروں کی امید ہوں اور میرے ہی ذریعہ تمام معاملات طے ہونا ہی اصل انصاف ہو گا۔ زمینوں کی نیلامی کہیں نہ کہیں سازش کاروں کی منشا ہے۔ جن زمینوں کو سرمایہ کاروں کی گاڑھے خون پیسنے کی کمائی سے محفوظ بنا کر تجارت میں لگایا گیا تھا، غلط کاروں کے منہ میں آسان نوالہ نہ بن جائے۔ اس لئے عدالت میں ہمیشہ اپیل کی گئی کہ میں پیسے دینے کے قابل ہوں اور میں ہی سی ای او اور اصل کمپنی کی مالکہ ہوں۔ لین دین میری ماتحتی میں ہوئی ہے، لہذا امانتداری میری ہی بنتی ہے۔ عزت مآب سپریم کورٹ نے اس بات کو بہتر انداز میں سمجھا اور تمام سازشوں پر تالہ لگاتے ہوئے کہا کہ ہیرا گروپ جس زمین کو فروخت کرنا چاہے کرے، کسی طرح کی قید نہیں ہے۔ اور اگر اس معاملے پر کسی طرح کی دقت پیش آتی ہے تو سپریم کورٹ رجسٹریشن کے ہر مرحلے پر بذات خود مہر ثبت کریگا۔ لہذا ان تمام معاملات پر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے احکامات کو سرمایہ کاروں کی دعاﺅں اور نیک خواہشات اور کوششوں کا نتیجہ بتایا ہے۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ میں سپریم کورٹ کے حکم کی عزت و توقیر بجا لاتے ہوئے اس پیمانے کو پورا کروں گی جو عدالت عالیہ نے میرے لئے مقرر کیا ہے۔
خلاصہ کلام کے طور پر اگر بات کی جائے تو ہیرا گروپ نے اول دن سے اس بات کا دعوی کیا تھا کہ میرے ہاتھ پیر باندھ کر کمپنی کو چلتی ہوئی حالت سے روک کر جانچ ایجنسیوں کو میرے اوپر مسلط کر دیا گیا اور دنیا بھر میں بدنامی کے ریلے چلائے گئے۔ جس سے کمپنی مسمار ہو جائے اور سرمایہ کاروں کی امانتیں بکھر جائیں۔ سازش کاروں کی منشا تھی کہ ہیرا گروپ کی بنائی گئی تمام زمینوں پر غاصب زمین مافیاﺅں کی گہری نظر ہے، مگر ہمارے پیارے بھارت میں قانون اور انصاف کا بول بالا ہے۔ حق ایک دن جیت کر ہی رہے گا۔ حق کبھی مغلوب نہیں ہو گا۔ بلکہ باطل ایک دن ضرور سرنگوں ہو گا۔ ان شااللہ ،اس بات کا ہمیں یقین اور پختہ بھروسہ تھا۔ اور اسی بھروسے کے ساتھ ہر آزمائش میں کھرا اترا گیا۔ ہر ظلم کو برداشت کیا گیا، کہ قانون کے راستے عدالتوں سے انصاف لے کر غریبوں اور مجبوروں کی معیشت کو بچانے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے، اور ہماری فتح بہت قریب ہے۔ الحمد للہ

Related posts

مودی حکومت نے اروند کیجریوال کے قریبی لیڈروں کو جیل میں ڈالنے کے لیے ای ڈی کو صرف ایک کام سونپا ہے: آتشی

Paigam Madre Watan

میرا سب سے بڑا اثاثہ میری ایمانداری ہے، بی جے پی جھوٹے مقدمات سے میری ایمانداری کو ٹھیس پہنچانا چاہتی ہے: اروند کیجریوال

Paigam Madre Watan

ایل جی صاحب کے خصوصی وکیل اور ان کے خصوصی وکلاء نے عدالت میں اروند کیجریوال کی طرف سے ادویات اور انسولین کے مطالبے کی مخالفت کی: آتشی

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar