Delhi دہلی

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اپنی اہلیہ کے ساتھ سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی کے گھر جاکر ملاقات کی

نئی دہلی، عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ہفتہ کو سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ وہ اپنی بیوی سنیتا کیجریوال کے ساتھ سنگھوی سے ملنے گئے تھے۔ وزیر اعلی کیجریوال نے سپریم کورٹ کو بتایاسی بی آئی کے خلاف اپنا موقف مضبوطی سے پیش کرنے کے لیے سنگھوی کا شکریہ ادا کیا۔سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی سپریم کورٹ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کے ای ڈی اور سی بی آئی کے جاری مقدمات کی نمائندگی کررہے ہیں۔ ای ڈی کیس میں ضمانت ملنے کے فوراً بعد، جب سی بی آئی نے اروند کیجریوال کو طویل عرصے تک جیل میں رکھنے کی سازش کے تحت گرفتار کیا، ابھیشیک منو سنگھوی سپریم کورٹ میں اس کے خلاف سخت دلائل دیے۔ سی بی آئی کے وکلاء کی ایک بھی دلیل کا سنگھوی کے مضبوط دلائل سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا اور آخر کار سپریم کورٹ نے جمعہ کو اروند کیجریوال کو ضمانت دے دی۔

Related posts

مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مینوفیکچرنگ میں مسلسل گراوٹ، ملک میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے: AAP

Paigam Madre Watan

IGNOU Celebrates Six Years of NEP 2020 with ‘Shiksha Sankalp’ Experts Deliberate on Innovation, AI, Skilling and Indian Knowledge Systems

Paigam Madre Watan

مغربی بنگال میں جمہوریت ہار گئی، بی جے پی کا لوٹ کا نظام جیت گیا: سنجے سنگھ

Paigam Madre Watan

Leave a Comment