Delhi دہلی

دہلی یونیورسٹی میں ایم ایس سی ریاضی میں مسلم ریزرویشن بحال کرنے کا مطالبہ۔ ایم ایس ایف قومی کمیٹی کا وزیر تعلیم کو مکتوب

نئی دہلی ۔ (پریس ریلیز)۔ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(MSF) کے قومی صدر پی وی احمد ساجو اور قومی جنرل سکریٹری ایس ایچ محمد ارشد نے مشترکہ طور پر جاری کردہ اپنے اخباری بیان میں حال ہی میں دہلی یونیورسٹی کا ریاضی کے تعلیمی پروگرام میں ایم ایس سی کورس میں مسلم طلباء کو دیئے جانے والے ریزرویشن کو ختم کرنے کے اقدام کو لیکر وزیر تعلیم شری دھرمیندرا پردھان جی کو مکتوب لکھا ہے اورمذکورہ ریزرویشن بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے قومی عہدیداران نے وزیر تعلیم شری دھرمیندر اپردھان جی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ہم یہ خط آپ کے نوٹس میں لانے کے لیے لکھ رہے ہیں کہ دہلی یونیورسٹی کی طرف سے مسلمانوں کے لیے MSc.,ریاضی میں ریزرویشن ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جو جامعہ ملیہ اسلامیہ اور دہلی یونیورسٹی مشترکہ طور پر پیش کرتی آرہی تھی۔ کورس کو میٹا یونیورسٹی اسکیم کے ایک حصے کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا تاکہ بہتر تعلیمی نتائج کے لیے وسائل کو جمع کیا جاسکے ۔ دیگر شریک یونیورسٹیوں سے مشورہ کیے بغیر دہلی یونیورسٹی گورننگ باڈی کا فیصلہ یک طرفہ ہے اور اقلیتوں کو معیاری تعلیم دینے سے انکار کرنے اور سماجی انصاف پر حملہ ہے۔ اس فیصلے کا ملک میں تعلیمی شمولیت پر سنگیں اثر پڑے گاکیونکہ ریزرویشن کا استعمال سستی اور تعلیم تک رسائی کو بڑھانے کیلئے کیا جاتا ہے۔ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیداران نے مکتوب میں مزید کہا ہے کہ دہلی یونیورسٹی کا یہ اقدام امتیازی ہے اور ہم اس عمل کو فوری طور پر منسوخ کرنے اور ملک کی بہترتعلیمی کامیابی کیلئے کورس کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Related posts

ہیرا گروپ سرمایہ کاروں کے احتجاج کے بعد ای ڈی کارروائی پر بریک، واضح ہدایات لینے سپریم کورٹ پہنچی

Paigam Madre Watan

امت شاہ اور ان کی چار انجن والی حکومت کو دہلی کے بچوں کی کوئی فکر نہیں: کیجریوال

Paigam Madre Watan

دہلی حکومت کے وزیر راج کمار آنند نے آج کوویڈ واریر آنجہانی انیل کمار گرگ کے اہل خانہ کو 1 کروڑ روپے کا اعزازی چیک سونپا

Paigam Madre Watan

Leave a Comment