Education تعلیم

مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں  "پروگرامنگ لینگویج سی پلس پلس” پر دوہفتہ کا شاندار کورس کا انعقاد

مالیگاؤں ( پریس ریلیز) کمپیوٹر پروگرامنگ، جسے کوڈنگ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ کمپیوٹر  کی مدد سے  مسائل کو حل کرنے اور مختلف کاموں کو انجام  دیا جاتا ہے جس کیلئے   مخصوص  ہدایات اور قواعد بنائے گئے ہیں۔ کمپیوٹر کو یہ بتلانا کہ کس قسم کے ڈیٹا پر کارروائی کرنی ہے، اور اس پر کیسے عمل کرنا ہے۔ صارف کمپیوٹر پروگرامنگ کا استعمال کرتے ہوئے پیچیدہ نتائج حاصل کر تا  ہے اور کام  بآسانی ہو جاتا ہے۔کمپیوٹر پروگرامنگ ایک  فن ہے۔ اس کے لیے کوڈ لکھتے وقت ایک تخلیقی نقطہ نظر کی ضرورت ہوتی ہے ساتھ  ہی اس میں مہارت حاصل کرنے کیلئے ریاضی اور منطق کی گہری سمجھ بھی ضروری ہے۔ مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس ( منصورہ انجینئرنگ) کالج میں شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ کے زیر اہتمام "پروگرامنگ لینگویج سی پلس پلس” پر دو ہفتہ  5 ، اگست تا 19 ، اگست 2024 کے درمیان کورس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کورس کی افتتاحی تقریب کا   آغاز  طالب علم زکوان ظفر نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔پروفیسر مصباح کوثر اور پروفیسر ماسٹر سمی نے پروگرام  میں بطور کو آرڈینیٹر اپنی خدمات انجام دی۔  اس موقع پر ڈاکٹر شاہ عقیل احمد ( پرنسپل، ڈگری کالج) نے طلباء و طالبات سے خطاب کیا۔ انھوں نے اس اضافی کورس کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔  بعد ازاں ڈاکٹر محمد اظہر ( پرنسپل، پالی ٹیکنیک) نے بھی طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کورس و سند وقت کی ضرورت بھی  ہےجو روزگار حاصل کرنے میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔  اس کورس کے اغراض و مقاصد ڈاکٹر سلمان بیگ ( ڈین اکیڈمکس، ہیڈ شعبہ کمپیوٹر) نے پیش کیا۔ وہیں کورس کی مکمل تفصیلات پروفیسر رشید نور نے طلبہ کے سامنے پیش کی۔   اس کورس کے دوسرے دن پروفیسر رشید نور نے پروگرامنگ لینگویج سی پلس پلس کے بنیادی  اصولوں پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ عملی طور پر مختلف مشقی مثالوں سے طلبہ کو سمجھایا۔  کورس کے تیسرے روز پروفیسر رشید نور نے لوپ کنسٹرکشن عنوان پر شیشن میں طلبہ کو کمپیوٹر کی مدد سے   عملی تربیت دی۔ اس کورس کے چوتھے اور پانچویں پروفیسر عامرہ عذیر نے سی پلس پلس کے فنکشن، ایئرے، پوائنٹرس، اسٹرنگ، میمری الوکیشن اور دیگر اہم  پہلوؤں پر سیشن  کو مکمل کیا۔  اسی طرح سے چھٹے اور ساتویں روز تنوجا دیشمکھ نے سی پلس پلس پروگرامنگ کے آبجیکٹ ارینٹیشن  کے تصور  کو پیش کیا۔ وہیں اس کے استعمالات کو عملی طور پر گروگرامنگ کر کے طلبہ کو پیش کیا اور انھیں  بطور مثالیں مشق  کرنے کیلئے دی۔ اس کورس کے آٹھویں اور نویں روز پروفیسر سمین جالب نے سی پلس پلس پروگرامنگ کے ایڈوانس ٹولس اور استعمالات پر لیکچر دیا۔  بعد ازاں دسویں روز سی پلس پلس کورڈنگ کی فائل ہنڈلنگ تیکنیک پر طلبہ کو عملی مشق کروائی۔ بعد ازں طلبہ کے مابین ایک کوڈنگ مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں  فاتح طلبہ( زری والا شیزہ عثمانی، رباب ملا ) کی حوصلہ افزائی کی گئی۔  اس کورس  میں سو سے زائد طلبہ نے شرکت کی اور پروگرام کے  اختتام پر تمام طلبہ کواسناد سے نوازا گیا۔

Related posts

کیرالہ پبلک سروس کمیشن میں شعبۂ عربی ، مانو کے طلباء کی شاندار کامیابی

Paigam Madre Watan

قومی تعلیمی پالیسی 2020 پر اورینٹیشن پروگرام کا آغاز

Paigam Madre Watan

اردو یونیورسٹی میں ایم اے عربی میں داخلے جاری فارغین کے لیے روزگار کے شاندار مواقع

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar