Delhi دہلی

جامعہ نسواں السلفیہ تروپتی میں بعد تعطیل ششماہی تعلیم کا باقاعدہ آغاز

میری زندگی کا مقصد اور دیرینہ خواب تعلیم نسواں ہے : ڈاکٹر نوہیرا شیخ

نئی دہلی (پریس ریلیز: مطیع الرحمن عزیز) جامعہ نسواں السلفیہ میں نومبر کے مہینے کی تین تا ریخ کو شروع ہو کر چوبیس نومبر تک جاری رہنے والی تعطیل ششماہی اپنے اختتام پر پہنچی، اور تمام طالبات نے سرپرستوںکے ہمراہ اپنے وطن چھٹیاں گزار کر واپس پھر سے تعلیم کی شروعات کی۔ جامعہ نسواں السلفیہ تروپتی آندھرا پردیش میں ضلع چتوڑ کی سرزمین پر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے ہاتھوں سے قائم کردہ ایک ایسا ادارہ ہے جو ہندستان ہی نہیں ایشیا کی سرزمین پر اپنا ثانی نہیں ، آسائش و زیبائش میں فائیو اسٹار رینک کی سہولیات اور خوبصورتی سے مزین عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے خوابوں کا تعبیر جامعہ نسواں وہ ادارہ ہے جس کے تعلق سے آج سے پچیس تیس سال پہلے بلیو پرنٹ پر سو کروڑ کی لاگت سے بنایا جانے والا مدرسہ اپنے آپ میں ہندستان کا وہ تعلیمی مرکز ہے جہاں ہر وقت فلٹر پانی اور ایئر کنڈیشن رہائشی کمرے، لائبریری اور کلاس روم ملک اور بیرون ملک کی طالبات اور سرپرستوں کے لئے خواب بنا ہوا ہے۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے ایک وقت پر بیان کیا تھا کہ میری زندگی کا تمام سرمایہ اور ہر آسائش کے بدلے جامعہ نسواں السلفیہ کو ترجیح دوں گی، کیونکہ یہ ادارا ہمارا دیرینہ خواب ہے، اور اسی ادارہ کے لئے میں نے تجارت اور انتظامات کے اعلیٰ منازل طے کرنے کے لئے ہر اقدام کئے۔
تاسیس وقیام کا مقصد بتاتے ہوئے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ حفظہ ا اللہ نے بتایا کہ علم انسان و حیوان کے درمیان تمیز کرنے والی چیز ہے، علم سے انسان کا مرتبہ اونچا ہوتا ہے، علم مسلمان مرد وعورت کے لیے ضروری ہے، اس ضروری علم کے حصول کے پیش نظر لڑکوں کے لیے ہندوستان میں کافی ادارے قائم کیے گئے ہیں‘ مگر لڑکیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے بہت ہی کم ادارے قائم ہوئے‘ 1998ءمیں محترمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے سر زمین ِ ہند، صوبہ آندھراپردیش کے چتور ضلع میں لڑکیوں کے ایک ادارہ کی ضرورت محسوس کی اور شہر تروپتی میں ”جامعة النسوان السلفیہ“ کی بنیاد رکھی، جہاں خالص قرآن وحدیث کی تعلیم ہوتی ہے‘مسلکی تعصب اور بدعات کے لیے کوئی گنجائش نہیں‘ اس ادارے کے قیام کا مقصد صرف اور صرف مسلمان بچیوں کو علوم دین ودنیا سے آشنا کرنا اور انہیں زندگی کے ہر مرحلے میں کامیابی کی منزل تک پہنچانا ہے۔
محل وقوع کے تعلق سے بات کی جائے تو معلوم ہوگا کہ تروپتی ، آندھرا پردیش، انڈیامیں اولاً شہر تروپتی کے ”نواب پیٹ“ علاقے میں جامعہ کی بنیاد رکھی گئی تھی، پھر2004ئ میں جامعہ کو تروپتی کے پوسٹل کالونی، رینی گنٹہ روڈ پر ایک کرائے کی عمارت میں منتقل کیا گیا، اس کے بعد جامعہ پر رب العالمین کے بے شمار انعامات واکرامات ہوتے رہے، الحمدللہ آج جامعہ اپنی ذاتی عمارت پر قائم ہے، حسن وجمال اور طالبات کی سہولیات میں جامعہ کوخصوصی امتیاز حاصل ہے، وادی کفر و شرک میں توحید کی شمع روشن کر نے کے لیے اللہ تبارک وتعالیٰ نے ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے ذریعہ ”جامعة النسوان السلفیہ“ کا انتظام کیا، جس کے ذریعہ اس علاقے کی تاریکیوں کو اجالوں میں بدلنے کی کوششیں جاری وساری ہیں۔
اغراض و مقاصدکے طور پر معلوم ہوا کہ مسلم معاشرے کو شرک کی تاریکیوں سے نکال کر توحید کی روشنی سے منور کرنا۔ ایسی قابل عالمات وفاضلات کو تیار کرنا جو مسلمانوں کی صحیح طور پر رہنمائی کرسکیں۔ مسلم لڑکیوں کوعلم وعرفان سے آشنا کرنا اور ان کی ترقی کے لیے راہیں ہموار کرنا۔ مسلکی تعصب اور اندھی تقلید کوختم کر کے خالص کتاب وسنت کی تعلیم کو عام کرنا۔ معاشرے کی اصلاح کرنا اور مسلمانوں میں دینی وملّی بیداری پیدا کرنا وغیرہ۔تعلیمی مراحل کے طور پر الحمد للہ جامعہ میں ابتدائیہ تا فضیلت کی تعلیم ہوتی ہے، اس کے علاوہ تربیتی کورس (ڈپلومہ)کے نام سے ایک شعبہ بھی ہے‘ جس میں ایسی طالبات کو قبول کیا جاتا ہے جن کی عمر 18سال سے زائد نہ ہو اور دسویںجماعت یا بارویں جماعت مکمل کرچکی ہوں‘ الحمد للہ اب تک جامعہ کے اس شعبہ سے فارغات کی تعداد 200سے زائد ہے۔ابتدائیہ تا فضیلت۔ابتدائیہ ایک سالہ۔ثانویہ تین سالہ۔عالمیت دو سالہ۔فضیلت ایک سالہ۔دعوہ کورس۔ دعوہ ابتدائیہ ایک سالہ۔دعوہ کورس دو سالہ۔شعبہ تحفیظ۔ناظرہ و احکام التجوید اور حفظ تین سالہ۔عصری علوم میں الحمدللہ جامعہ میں دینیات کے ساتھ ساتھ عصری علوم کا شعبہ بھی قائم ہے، جماعت ابتدائی تا الصف الرابع میں عصری علوم کی مستقل گھنٹیاں ہیں اور اس کے لیے باصلاحیت عصری معلمات بھی مقرر ہیں، الصف الخامس کی طالبات کو سینٹرل گورنمنٹ کے اوپن اسکول کے ذریعے دسویں جماعت کا امتحان لکھوایا جاتا ہے۔

Related posts

Supreme Court Order Violated by ED , Dr. Nowhera Shaik Calls for Fair Investigation

Paigam Madre Watan

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی غالب سمینار اختتام پذیر

Paigam Madre Watan

Whether it is the NDA government or the I.N.D.I.A government. Keep this in mind.

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar