Delhi دہلی

سود سے پاک تجارت اللہ و رسول کے احکام کی پاسداری ہے

ہیرا گروپ کی فلاح وبہبود کیلئے دعا کریں: ڈاکٹر نوہیرا شیخ


نئی دہلی (رپورٹ : مطیع الرحمن عزیز) جیسا کہ ہر ذی شعور شخص یہ سمجھتا ہے کہ دعا ایک عبادت ہے، اور دعا ہی مومن کا ہتھیار ہے، اور مسلمان کسی بھی تنگ دستی اور لاچاری کی حالت میں گرفتار ہوتا ہے تو ساری دنیاوی طاقتوں کو چھوڑ کر اللہ رب العالمین کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہوتا ہے اور اسی سے لو لگاتے ہوئے اپنے مصائب و آلام اور اپنی مظلومیت کی آہ گریہ رکھتا ہے، اور اللہ تعالیٰ نے بھی اس بات کا حکم دیا ہے، اللہ نے فرمایا کہ تم مجھے پکارو اپنی حاجت روانی اور ضروریات کیلئے۔ اور کہا کہ مجھے جب میرا بندہ دعاﺅں میں پکارتا ہے تو میں اس سے بہت قریب یہاں تک کہ اتنے قریب ہوتا ہوں جتنا کہ اس کی شہہ رگ ہوتی ہے۔ لہذا دعا چونکہ عبادت ہے، فریاد ہے اور اپنی لاچاری و بے بسی کا اظہار و اعلان ہے۔ اس لئے ہماری کمپنی جو کہ سود سے پاک تجارت کا علمبردار ہے، اس کیلئے تمام عالم اسلام رمضان کے اس مہینے اور آخری عشرہ میں دعاءخیر فرمائیں۔ دعا کریں کہ ملک عزیز جیسی سرزمین پر آج اللہ اور اس کے رسول کے فرامین کی خلاف ورزی ہورہی ہے، پورے آب وتاب سے سود اور اس سے لاحق ہونے والی وبائیں اور بلائیں عام ہو چکی ہیں، ایسے میں ہیرا گروپ آف کمپنیز لاکھوں کروڑوں لوگوں کی مجبوری کا دوست اور ساتھی ہوا کرتا تھا، اللہ اور اس کے رسول کے احکام کی پاسداری کے عوض ہی ہیرا گروپ آف کمپنیز کو دشمن عناصر نے اپنی طاغوتی طاقتوں کا نشانہ بنایا ہے، اور ہیرا گروپ کو آزمائش اور مجبوری و کسمپرسی کی حالت میں پہنچایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ سی ای او ہیرا گروپ آف کمپنیز نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے اور تمام عالم اسلام سے رمضان کے اس آخری عشرہ میں جس کے تعلق سے کہا گیا ہے کہ رب کائناب اس عشرہ میں آسمان دنیا سے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مانگو اے مومنو ہم تم کو عطا کریں گے۔
ہیرا گروپ آف کمپنیز کی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ آج ہماری پچاس لاکھ ملک کی آبادی کو راحت دینی والی کمپنی کو آزمائش صرف اور صرف اس لئے ہے کیونکہ سود خور طبقہ کو اس بات کا خدشہ لاحق ہوا کہ کہیں یہ تجارت لوگوں کی ضرورت کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے پورا نا کردے اور لوگ سود کیلئے ان کے یہاں رجوع ہونا بند ہو جائیں۔ اس لئے کئی بار کی کوششوں کے بعد فی الوقت انہوں نے منظم پلاننگ کے ساتھ اعلاءکلمة اللہ کی سربلندی کیلئے چلنے والی اس کمپنی پر شب خون مارا، لیکن سود خوروں کی اپنی طاغوتی طاقت ہے تو ہمارے پاس ہمارا پروردگار جو مالک کل کائنات ہے، جس کے ایک اشارے سے تمام کائنات کا وجود فنا ہو جانے والا ہے، جس کے ایک کن کے اشارے سے سب کچھ ہو جانے والا ہے، وہ اللہ ہماری طاقت ہے۔ لہذا ہم اسی رب کائنات سے لو لگائیں گے، اور تمام احکام خداوندی کی پاسداری کرنے والوں سے اپیل ہے کہ وہ اس اللہ اور اس کے رسول کے احکام پر چلنے والی کمپنی کو فلاح پانے اور نفع بخش بننے کیلئے دعاﺅں میں کثرت سے یاد رکھیں۔ کیونکہ اس کمپنی سے لاکھوں لوگوں کی داد رسی ہوتی تھی، یہ کمپنی یتیموں کا ماوا تو بے سہاروں کا ملجا ہوا کرتی تھی۔ یہ کمپنی فنا ہو گی تو گویا ملک عزیز کی سرزمین پر اللہ اور اس کے رسول کے احکام کا فنا ہو گا ( نعوذ با اللہ) خدانخواستہ اگر آج اس سود سے پاک تجارت سے انحراف کر لیا جائے تو یہ سود خور ٹولے ہمارے پیچھے سے اپنی طاقتیں ہٹالیں گے، لیکن چونکہ ہماری وجہ سے ان کی شیطانی آمدن و منافع میں کمی واقع ہوتی تھی، اللہ والے ہم سے رابطہ میں آ رہے تھے، اس لئے ہمارے پیچھے ساری طاغوتی طاقتیں لگا کر ہماری سود سے پاک تجارت کو تہہ و تیغ کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے۔
چونکہ میں مطیع الرحمن عزیز ایک صحافی ہوں اس لئے یہ بات بہتر انداز میں جانتا ہوں کہ ملک میں سودی کاروبار آج سیکڑوں سال سے دھڑلے سے چل رہی ہے، اس سود کی حرام کمائی پر اگر کسی نے ضرب لگائی ہے تو وہ ہیرا گروپ آف کمپنیز نے ہی لگائی ہے، ورنہ ابھی تک کسی بھی سود خور ٹولہ کو ایک دوسرے کے ساتھ دست وگریبان ہوتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔ ہیرا گروپ کے ہونے سے بیٹیوں، بہنوں اور ماﺅں کی عصمتیں محفوظ تھیں، آج الگ الگ اسکیم چلا کر خواتین کو جسم فروشی کے اڈوں تک پہنچایا جا رہا ہے، جب خواتین سود کے پیسے ادا نہیں کر پاتیں تو انہیں طرح طرح سے استعمال کیا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ اس لعنت سے ہماری قوم کی حفاظت فرمائے۔ ہیرا گروپ اور اس کی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ اگر چاہتیں تو بہتر سے بہتر آمدن کیلئے کالج یونیورسٹیاں بنا سکتی تھیں، مگر انہوں نے ساری آمدن پر اسلامی جامعہ مدرسہ بنانے کو فوقیت دی۔ اگر انہیں آمدن کی لالچ ہوتی تو وہ تجارت کے بجائے بینک کھولتیں، لیکن چونکہ اللہ اور اس کے رسول کے احکام کی پاسداری کرنا مقصد تھا، اس لئے آج لوگ ہیرا گروپ کے دشمن بن گئے ہیں، ہیرا گروپ کی مظلومیت چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ اسے آج قوم وملک کے مومن بھائیوں بہنوں کی دعاﺅں کی سخت ضرورت ہے، ورنہ اس سرزمین پر سود سے پاک تجارت اور سود کی لعنت کا عملی بائیکاٹ کرنے والا کوئی نہیں بچے گا۔

Related posts

عشقیہ شاعری میں ہجر کی کیفیت کو وصل کے مقابلے میں زیادہ اہمیت حاصل ہے: پروفیسر قاضی افضال حسین

Paigam Madre Watan

دوسری پارٹیوں کے لیڈر اقتدار میں آکر صرف اپنے بچوں کا مستقبل بناتے ہیں لیکن ہم آپ کے تمام بچوں کا مستقبل بناتے ہیں: کیجریوال

Paigam Madre Watan

ڈی سی پی سی آر میں فنڈز کے غلط استعمال کا الزام بے بنیاد ہے

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar