Delhi دہلی

وزیر معدنیات برکینا فاسو (افریقہ )کی ہندوستان آمد، ڈاکٹر ایم اے نجیب چیئرمین آئی اےا ے سی سی سے ملاقات

نئی دہلی، ر: جمہوریہ برکینا فاسو کے نائب وزیر معدنیات نے اپنے وفد کے ہمراہ ہندوستان کا سرکاری دورہ کیا اور اس موقع پر انڈو-عرب افریقہ چیمبر آف کامرس (IAACC) کے بین الاقوامی چیئرمین و امن کے سفیر ڈاکٹر ایم اے نجیب سے نئی دہلی میں اہم ملاقات کی۔اس اجلاس میں برکینا فاسو کے تجدید توانائی کے ڈائریکٹر جنرل اور ہندوستان میں مقیم برکینا فاسو کے سفیر بھی شریک تھے۔ ملاقات نئی دہلی میں برکینا فاسو کے سفارتخانے میں منعقد ہوئی جہاں دونوں ممالک کے درمیان معاشی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر ایم اے نجیب نے کہا کہ یہ ملاقات نہایت خوشگوار اور سودمند رہی۔ گفتگو کے دوران بھارت اور مغربی افریقہ کے درمیان دوطرفہ تعاون، سرمایہ کاری کے مواقع، اور معدنی وسائل کے شعبے میں اشتراک پر زور دیا گیا۔چیمبر آف کامرس کی جانب سے سری وجے کمار تومر، قاری ابرار جمال اور ڈاکٹر ممتاز جہاں بھی موجود تھے، جنہوں نے مختلف شعبہ جات میں تعاون کے امکانات پر روشنی ڈالی۔
یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دی جا رہی ہے۔

Related posts

اس بار پنجاب کسانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا بدلہ لے گا: کیجریوال

Paigam Madre Watan

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام بین الاقوامی غالب تقریبات 22 تا 24 دسمبر

Paigam Madre Watan

بی جے پی کو سکھوں کی تاریخ پڑھنی چاہیے، جب شری گرو تیغ بہادر نے ہندو مذہب کے تحفظ کے لیے اپنی عظیم قربانی دی تھی: جرنیل سنگھ

Paigam Madre Watan

Leave a Comment