سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے شکرانہ کلمات ادا کئے
نئی دہلی (نیوز ریلیز: مطیع الرحمن عزیز) ہیرا گروپ آف کمپنیز کی نئی تجارت ہیرا گولڈ ٹریڈنگ اور اس میں سرمایہ کاروں کے بڑی تعداد کی شمولیت نے ہیرا گروپ کے بورڈ آف ڈائرکٹرس اور اس کی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے اعتماد اور جہد مسلسل کا ثمرہ ادا کردیا ہے۔ اس بات پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے سب سے پہلے اللہ رب العالمین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اور پھر ان تمام سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کیا ہے کہ لوگوں نے تمام آفات ناگہانی کو شمار میں نا لاتے ہوئے سچ کی حقانیت کو تسلیم کیا اور آگے بڑھ کر کمپنی کو ایک بار پھر اسی آب و تاب کے ساتھ چلانے کے لئے کندھے سے کندھا ملا کر شامل ہو رہے ہیں۔ لوگوں کی رائے اور حوصلہ افزائی کے کلمات کمپنی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے حوصلے بلند کرنے کے لئے کافی ہیں۔ کیونکہ پچیس سال تک بہترین فائدہ دینے والی کمپنی کو عوام فراموش نہیں کر سکتی۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ اللہ جس کو عزت و بلندی دینا چاہتا ہے اس کو کبھی کوئی پستی اور تنزلی نہیں دے سکتا۔ ہیرا گروپ آف کمپنیز نے جن بچوں کو تعلیم اور روزگار کے لئے سہولیت مہیا کرائی تھی۔ آج وہ سب تعلیم یافتہ ہونے کے بعد اپنے پرانے احسانمندوںکو فراموش نا کرتے ہوئے کمپنی کو آگے لے جانے کے لئے قدم سے قدم ملا کر ہیرا گولڈ ٹریڈنگ میں شمولیت کر رہے ہیں۔ یہ بات میرے اور مسلم معیشت کے لئے قابل فخر اور لائق تحسین ہے کہ ہیرا گروپ آف کمپنیز ایک بار اور مظلوموں کی داد رسی کرے گی اور بیواﺅ ں ، یتیموں اور مجبوروں کے ساتھ کھڑی ہو گی۔
واضح رہے کہ ہیرا گروپ آف کمپنیز نے پچیس سال کے عرصہ تک اپنے لاکھوں سرمایہ کاروں کے ساتھ سود سے پاک تجارت کر کے فائدہ پہنچایا اور نسلوں کو پروان چڑھانے نیز تعلیم یافتہ بنانے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا نے ملک میں ہونے والی نا انصافیوں اور بد نظمیوں پر آواز اٹھا کر عوام کے لئے بھی فلاحی، بہبودی، رفاہی اور تعمیری کام انجام دیاہے۔ کمپنی پلیٹ فار م سے سب سے زیادہ خدمت عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے خواتین کے لئے کیا ہے۔ جس کی مثال کے طور پر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے سیکڑوں کروڑ کی لاگت سے جامعة النسواں السلفیہ کا نا صرف قیام کیا بلکہ اس میں بچیوں کو مفت سہولیات اور تعلیم مہیا کرائی۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے میڈیکل کالج کی تعمیر کرائی۔ جس میں ہزاروں بچے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرکے ملک میں اپنی حصہ داری ادا کریں گے۔ اسی طرح سے سیکڑوں دیگر لوگوں کی ملکیت کے اداروں میں طلبا اور طالبات کی سہولیت سے متعلق انتظامات ملک کے الگ الگ خطوں میں ہمیشہ یاد کی جاتی رہی گی۔ تین ہزار پانچ سو بھارت کے مزدور کویت میں بے یارومددگار بھوکے پیاسے ریگستان میں گرمی کی شدت کو جھیلنے پر مجبور تھے۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کو جب اس بات کی اطلاع ملی تو خصوصی درخواست کے ذریعہ سپریم کورٹ سے اجازت لی اور حکومت ہند کی توجہ مبذول کرائی اور یہ درخواست دائر کی کہ ان تمام مزدوروں کو اپنے گھروں تک پہنچانے کے لئے حکومت ہند اور عدالت عالیہ اجازت مرحمت فرمائے۔ لہذا ایسا ہی ہوا۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے مسلم معیشت کو اس قدر زور آور بنایا تھا کہ لاکھوں لوگ جہاں روزگار اور روزی روٹی پاتے تھے وہیں بڑی تعداد میں راحت رسانی کے کام بھی ملک کے کونے کونے میں ہوتے تھے۔ کیرل میں ہلاک کردینے والا سیلاب ابھی لوگوں کی نظروں سے اوجھل نہیں ہوا ہے۔ جب عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کو اس سیلاب کی خبر ملی تو سیکڑوں ٹن اناج اور راحت کے دیگر سامان پہنچا کر انہیں مصیبتوں اور آفات سے نکال کر سکون کی زندگی عنایت کی۔
ہندوستان کی نسل نو کو ایک بات پھر سے ضرورت ہے کہ اسے ہیرا گروپ کی سرپرستی حاصل ہو۔ لہذا سود سے پاک تجارت کا فروغ پانا بے حد ضروری ہے۔ ملک کے معززین اور بارسوخ و سروت مند حضرات اس کمپنی کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے آگے بڑھیں گے تو کمپنی بھی دوڑنا شروع ہو جائے گی۔ اور جس نے جس قدر بھی رقم سرمایہ کاری کی ہوگی اس کو اس کے عوض یا تو فائدہ رقم حاصل ہو گا یا پھر شرائط و ضوابط کے مطابق وہ اپنے پیسوں کو دوبارہ واپس بھی لے سکے گا۔ لیکن ان سب کے درمیان اچھی بات یہ ہو گی کہ ہیرا گروپ آف کمپنیز قائم ہوکر تاریخ ساز کام انجام دے گی اور ملک میں اقلیتوں کی کچلی جاتی ہوئی شاخ کو مضبوط کرنے میں بھی پناہ ملے گی۔ دور اندیش فیصلوں اور مضبوط ارادوں کے ساتھ کمپنی کا ساتھ دینے کی بے حد ضرورت ہے۔ آج حالات حاضرہ اس بات کا گواہ ہے کہ ہیرا گروپ میں لاکھوں سرمایہ کار ہوا کرتے تھے۔ لاکھوں روپیوں کے فائدہ اٹھائے اور نسلوں کو تعلیم اور نئی زندگی بسر کرنے کے لئے گھروں کی تعمیرات کرائی تو کسی نے اپنی تجارتوں کو پروان چڑھایا۔ عنقریب وہ سنہرا دور پھر سے شروع ہو گا۔ اور ضمانت کے ہندوستان کا مضبوط قانون جس طرح سے پہلے ہر کسی کے ساتھ کھڑا ہوا ملتا تھا اسی طرح سے آئندہ بھی کمپنی کی حقانیت کے عوض قانونی امداد مہیا ہوتی رہے گی۔