Delhi دہلی

لوکل ٹرین حادثہ پر ابوعاصم اعظمی کی قیادت میں وفد ڈی آر ایم آفیسر سے ملا

ممبئی۔ (پریس ریلیز) گزشتہ روز ممبرا ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر تین اور چار کے درمیان تیز رفتار سے جاتی لوکل ٹرین سے مسافروں کے گرنے اور جاں بحق ہونے کو لے کر ممبر اسمبلی ابو عاصم اعظمی کی قیادت میں ایک وفد ڈی آر ایم سے ملا۔
یہ وفد آج شام ممبئی سی ایس ایم ٹی واقع ڈی آر ایم آفس میں ہریش مینا سے ملا اور انہیں مکتوب پیش کیا۔ وفد میں شامل سابق ممبر اسمبلی یوسف ابراہانی، "ممبرا پرواسی سنگھ” کے صدر رفیق شیخ اور عادل خان اعظمی نے ممبرا ریلوے اسٹیشن پر متعدد عدم سہولیات کی جانب نشان دہی کی نیز آئے دن اس طرح کے حادثات ہوتے رہنے پر تشویش ظاہر کی۔ ابو عاصم اعظمی اور یوسف ابراہانی کے ساتھ پارٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ ممبرا پرواسی کے صدر رفیق شیخ نے تفصیلات بتائیں اور ڈی آر ایم کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس کی روشنی میں ابوعاصم اعظمی نے ممبرا اسٹیشن کو درکار سہولیات جلد از جلد فراہم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں ممبرا میں جب دو اضافی پلیٹ فارم تعمیر ہوئے تو یہاں کے  لوگوں کو امید قوی تھی کہ اب ممبرا سے بھی لوکل ٹرینیں بن کر چلنا شروع ہوں گی، جس کا برسوں سے مطالبہ ہوتا آیا ہے، لیکن یہ سہولت حاصل ہونا تو درکنار اب ممبرا اسٹیشن پر رکنے والی سیمی فاسٹ ٹرینوں کی تعداد بھی کم کر دی گئی۔ جس کی وجہ سے ممبرا سے جانے والے مسافروں کو بڑی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور آفس جلد پہنچنے کی کوشش میں مجبوراً مسافروں کو گیٹ کے فٹ ویئر پر کھڑا ہونا پڑتا ہے، اس طرح حادثات کے اندیشوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ ابوعاصم نے مطالبہ کیا کہ مسافروں کی سہولیات کے لئے فوری طور پر لوکل ٹرین میں بارہ کی جگہ پندرہ ڈبے لگائے جانے چاہئیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریلوے نے اے سی ٹرینیں شروع کیں، ہم اس کا استقبال کرتے ہیں لیکن یہ اے سی ٹرینیں جنرل ٹرینوں میں سے ہی کنورٹ کی گئی ہیں۔ یعنی لوکل ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔ انہون نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اے سی ٹرینوں کے کرایہ کی شرح میں کمی کی جائے تاکہ عام آدمی کو بھی اس کا فیض حاصل ہو۔ انہوں نے یہ عوامی شکایت بھی ڈی آر ایم کے سامنے رکھی گئی کہ ریلوے اسٹیشن پر زخمیوں کے لئے FIRST AID سہولیات میں بارہا غفلت و تساہلی دیکھی گئی ہے، جس سے زخمیوں کو بروقت میڈیکل سہولت نہیں پہنچ پاتی۔
ڈی آر ایم کو پیش کردہ میمورنڈم میں جہاں ٹنل سے گزرتی ٹرینوں کے کَرننگ ایشو کو بیان کیا وہیں متعدد مطالبات کے ساتھ ممبرا اسٹیشن کو درکار مزید ایلیویٹر سروس کے نصب کئے جانے کا بھی مطالبہ رکھا گیا۔ ڈی آر ایم آفیسر ہریش مینا نے ساری باتوں کو بغور سنا اور انہوں نے یقین دلایا کہ آپکی جانب سے واجب مطالبات و تجویزات کے ساتھ امروز فردا میں ہم لوگ دوبارہ بیٹھیں گے اور اس سمت میں کیا تعمیراتی و سود مند اقدامات کئے جاسکتے ہیں اس پر غور کریں گے۔ واضح رہے کہ ابوعاصم اعظمی گزشتہ شام زخمیوں سے ملاقات کرنے کے لئے ممبرا بھی آئے تھے۔

Related posts

ओवैसी की देश को डुबाने के खिलाफ मुकदमा न कबीले तस्खीर और जाएज़

Paigam Madre Watan

خدا اروند کیجریوال کے ساتھ ہے، سچائی اور ایمانداری کی فتح ہوگی اور وہ جلد ہمارے درمیان ہوں گے: کلدیپ کمار

Paigam Madre Watan

دہلی حکومت کے محکمہ سیاحت کے ذریعہ دہلی میں 36 ویں گارڈن ٹورازم فیسٹیول کا انعقاد: سورو بھردواج

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar