ریٹروفیٹڈ اسکوٹی سے عامر صدیقی اور دیگرمعذور افراد نے دنیا کی سب سے بڑی معذوروں نے کی یاترا:
نئی دہلی، : دنیا کا سب سے طویل سفر سنگتی فاؤنڈیشن کی جانب سے معذور افراد کی خصوصی یاترا کو دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے سربراہ جناب دیوش چندر شریواستو (آئی پی ایس)، ڈاکٹر وجے دتہ (پرنسپل، ماڈرن اسکول، بارہ کھمبا روڈ، نئی دہلی)، محترمہ امبیکا پنت (بورڈ آف ٹرسٹیز، ماڈرن اسکول، باراکھمبا روڈ، دہلی) نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ماؤنٹین مین مسٹر دیپک گپتا، مسٹر نریش سچدیوا (پیرا اسپورٹس آفیسر، ماڈرن اسکول، نئی دہلی) مکیش سنہا اور بھاجپا کے سینئر لیڈر الحاج محمد عرفان احمد صاحب و دیگر اہم شخصیات کی موجود گی میں مہمان خصوصی کے طور پر پدم شری پیراولمپئن گولڈ میڈیلسٹ کے ذریعہ ماڈر ن اسکول (بارہ کھمبا روڈ، نئی دہلی) سے ایک قابل رسائی بیداری دنیا کا سب سے ایک متاثر کن طویل سفر کو ہری جھنڈی دکھا کر شاندار طرح سے روانہ کیا گیا۔ جسمانی معذور عامرصدیقی (معذوری کے حقوق کے محافظ)، سدھیر دھیر (ٹرسٹی بانی: سنگتی فاؤنڈیشن)، پون کشیپ، سورج پی، راجو کمار اور تیج پال یادو کے زیر اہتمام ریٹروفٹڈ اسکوٹی سے دنیا کی سب سے طویل قابل رسائی بیداری کی سواری قریب 6000 ہزار کلو میٹر کی دوری کو 35 دنوں میں طے کیا گیا۔ خیال رہے کہ 15 دسمبر 2024 کو انڈیا گیٹ (دہلی) سے شروع ہونے والی یہ خصوصی ریلی 12 ریاستوں کے بڑے شہروں بشمول شہر سوائی مادھوپور، اُجین، مالیگاؤں، پونے، ستارا، گوا، منگلورو، تھریسور، کنیا کماری، رامیشورم، دھنوشکوڈی (سری لنکا کی سرحد)، پانڈیچیری، تروپتی، کرنول، حیدرآباد، ناگپور، ساگر، جھانسی، گوالیار، متھرا، فرید آباد سے ہوتے ہوئے 20 جنوری 2025 کو راجدھانی کے انڈیا گیٹ پر شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ بتادیں کہ سنگتی یاترا کا اہتمام سنگتی فاؤنڈیشن کے ذریعہ ہی کیا گیا تھا۔ دراصل اس اہم فاؤنڈیشن کے فاؤنڈر مسٹر سدھیر دھیرصاحب اور محترمہ سیلوٹ استھانہ ہیں اور سنگتی فاؤنڈیشن معذوروں کو بااختیار بنانے اور انکے حقوق کیلئے سالوں سے بہترین کام کرتی ہے، تاہم سنگتی یاترا کا مقصد معذور افراد کو سماج کے مرکزی دھارے سے جوڑنا، انہیں بااختیار بنانا، انکے وقار، مساوات اور آزادی کو بڑھانا اور ایک جامع معاشرہ تیارکر ناہے۔اس موقع پرمسٹر عامر نے کہا کہ یہ شاندار سفر دنیا کی سب سے بڑی ایڈونچر سواری تھی، لہذا انہوں نے سفر کے دوران کئی مقامات پر رک کر معذوری کو اپنی کمزوری سمجھنے والے معذور افراد کو طاقت و جوش بھر نے اور حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ اگر آپ کچھ چاہتے ہیں تو آپکو کبھی بھی کسی بھی طرح کی رکاوٹ روک نہیں سکتی ہے۔ وہیں بھاجپا کے مشہور سماجی لیڈر الحاج محمد عرفان احمد نے سبھی کیلئے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے سنگتی فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا اور ہر ممکن تعاون نیزخصوصی مدد کا یقین دلایا۔