Delhi دہلی

گجرات کے سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی کی تعزیتی نشست میں شریک ہوئے کیجریوال

نئی دہلی؍گجرات، عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال منگل کے روز گجرات کے سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی کی تعزیتی نشست میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کی روح کے سکون کے لیے دعا کی اور سوگوار اہل خانہ سے ملاقات کر کے ان کے غم میں شریک ہوئے۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ حالیہ فضائی حادثے میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی کی ناگہانی وفات انتہائی رنج و غم کا باعث ہے۔ مرحوم وجے روپانی کو نہ صرف گجرات بلکہ پورے ملک میں لوگ قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ ان کے اچانک انتقال سے ہر کسی کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ احمدآباد سے لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کے حالیہ حادثے میں 240 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے، جو کہ ایک نہایت المناک سانحہ ہے۔ اس طیارے میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی بھی سفر کر رہے تھے اور وہ اس حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ کیجریوال نے کہا کہ تعزیتی اجلاس میں شامل ہو کر انہوں نے وجے روپانی کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔ اس دوران وہ روپانی کی اہلیہ، بیٹے اور دیگر اہل خانہ سے بھی ملے اور اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل دے۔اروند کیجریوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: حالیہ فضائی حادثے میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی جی کا ناگہانی انتقال نہایت افسوسناک ہے۔ آج ان کی تعزیتی نشست میں شامل ہو کر ان کی روح کے سکون کے لیے دعا کی اور اہل خانہ سے ملاقات کر تعزیت پیش کی۔

Related posts

ڈاکٹر نوہیرا شیخ اور ہیرا گروپ کو بلیک میل کرنے والے

Paigam Madre Watan

Brainstorming on Bharat’s knowledge system and history writing in IGNOU

Paigam Madre Watan

’بھاجپا کو دہلی میں سرکار بنا نے کیلئے پسماندہ مسلم سماج کا الحاج محمد عرفان احمد نے شکریہ ادا کیا‘

Paigam Madre Watan

Leave a Comment