Delhi دہلی

ہیرا گروپ پر حیدر آبادی زمین مافیاﺅں کا گہرا سایہ

ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی باطل طاقتوں کو شکست دینے کی یقین دہانی

نئی دہلی، (نیوز رپورٹ : مطیع الرحمن عزیز) – حیدر آباد کی سرزمین پر کوئی شخص اپنی اعلیٰ سوچ اور بلند پروازرکھے، تو یہاں پر بیٹھے سیاسی و سرکاری ازدہے کو یہ بات کیسے قبول ہو سکتی ہے؟ وہ بھی بینکنگ سیکٹر کو چوٹ پہنچانے والے سود سے پاک تجارت کو نیست و نابود کرنا وہاں کے مقامی سودی کاروبار چلانے والوں کی آخری خواہش ہو تی ہے، اسی طرح سے جب انہیں طاقتوں پر براجمان افراد کا ریئل اسٹیٹ میں بھی خاصا بروکرنگ دخل ہو تو معاملہ مزید اور سنگین ہو جاتا ہے، جب کسی زمین سے اٹھ کھڑے ہونے والے کی زمینوں کی قیمتیں ایک سے سو کو چھو جائیں، اس پر سونے پر سہاگا یہ کہ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے ایوان تک پہنچنے کی حلف اٹھائی، اور ملک کے مظلومین اور بے کس افراد، خصوصا خواتین کی بے بسی اور ان کی مجبوری کی لڑائی، ظلم کی بیخ کنی کرنے کیلئے آگے آنے کا اعلان کیا، ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے ان تینوں سیکٹر میں قدم رکھنے سے حیدر آباد کے ازدہے کے دانت میں ہتھوڑا مارنے کے مترادف سمجھا جانے لگا، عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے وقت وقت سے اپنے دائرہ کار میں کشادگی اختیار کی اور کامیابی بھی میسر ہوئی۔ جس پر حیدر آبادی زمین مافیاﺅں کی کالی گندی نظر پڑنے لگی۔ حیدر آباد میں ایک رواج بہت مشہور ہے، جب کسی بھی ریئل اسٹیٹ زمین مافیا کو کوئی زمین کا ٹکڑا پسند آتا ہے، تو پہلے اس زمین مالک کو فرضی معاملے میں گرفتار کرا دیا جاتا ہے، بعد میں اس کی مجبوری کے تحت سودا کرکے اسے باہر آنے کا سمجھوتہ کیا جاتا ہے، یہی طریقہ کار ہیرا گروپ آف کمپنیز کے ساتھ ہوا، عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی ناجائز گرفتاری عمل میں لائی گئی، تمام مافیا چاہے وہ سرکاری ہوں یا پرائیویٹ ، زمین مافیا ہوں یا سیاست سیکٹر سے تعلق رکھنے والے، غرض کہ سب نے ڈاکٹر نوہیرا شیخ او ر ہیرا گروپ سے منسلکہ پراپرٹیز کو اپنے اپنے عہدے اور مرتبے کے حساب سے اپنے لئے منتخب کرلیا، اور ان سب کاموں میں سیاسی بدعنوان حیدر آبادی ازدہا مددگار رہا۔ یہاں پر تین سرکاری اور سیاسی امداد و حمایت یافتہ زمین مافیاﺅں کا ذکر کرتے ہوئے عوام و خواص کو حقیقت حال سے واقف کرانا چاہتا ہوں۔
ابھی حال ہی میں ایک رپورٹ منظر عام پر آئی، جس میں پتہ چلا کہ ڈپارٹمنٹ جس نے سپریم کورٹ کی دہائی سے ہیرا گروپ کی پراپرٹی کو نیلام کرنے کی بولی لگائی، اور اس کے رجسٹریشن عمل کیلئے ڈاکٹر نوہیرا شیخ کو بطور ایم ڈی، چیئر مین و سی ای او کے مدعو کیاگیا، وہاں پہنچنے پر دیکھا گیا کہ بنجارہ ہلز فلم سٹی میں واقع ہیرا گر وپ کے بنگلے پر بنڈلہ گنیش نامی زمین مافیا جو لگ بھگ پانچ سال سے ناجائز قبضہ کئے ہوئے بیٹھا ہے، وہ 75کروڑ کی زمین کو محض 19 کروڑ روپئے میں خریدنے کیلئے سرکاری محکمہ کی مدد سے پر عزم بیٹھا ہوا ہے، بنڈلہ گنیش ٹالی ووڈ پروڈیوسر کے اس ناجائز قبضہ پر پہلے ہی کورٹ اور تھانوں میں معاملہ زیر التوا ہے، اور یہاں پر ڈپارٹمنٹ اس کی مدد کرنے کیلئے مستعد تیار ہے، اور جب ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے ایس آر او (سب رجسٹرار دفتر) میں یہ سب دیکھا تو رجسٹری عمل پر روک لگاتے ہوئے کہا کہ میں یہاں پر سپریم کورٹ آف انڈیا کے حکم کی تعمیل میں آئی تھی، مگر یہاں تو زمین مافیاﺅں کے اشاروں پر 75کروڑ کی زمین کو محض 19کروڑ روپئے میں فروخت کرنے کیلئے ڈپارٹمنٹ زمین مافیا بنڈلہ گنیش کے سر میں سر اور تال میں تال ملا رہا ہے۔ اور حیرت کی بات یہ ہے کہ زمین مافیا بنڈلہ گنیش کو زمین قبضہ کیلئے اس قدر پرعزم کیا گیا ہے کہ چند دن قبل دیوالی کے تہوار میں بنڈلہ گنیش اپنے سیکڑوں متعارفین کے ساتھ پرکشش تقریب کا انعقاد کرتا ہے اور ہیرا گروپ کے بنجارہ ہلز، فلم سٹی کے بنگلہ کو اپنی خریدی گئی جائیداد بتا کر حاضرین سے داد و تحسین حاصل کرتا ہے۔
دوسرا حیدر آبادی زمین مافیا سید اختر ایس اے بلڈر ٹولی چوکی سے ہے، جس نے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی ناجائز گرفتاری میں اہم حصہ داری نبھائی، جس زمین کو کچھ سالوں پہلے سید اختر ایس اے بلڈر نے ڈاکٹر نوہیرا شیخ سے فروخت کردیا تھا، اب ٹولی چوکی کی ایس اے کالونی کی اس زمین پر سید اختر کی نیت خراب ہو گئی، پہلے ڈاکٹر نوہیرا شیخ سے ان زمینوں کی واپسی کی روداد رکھی، جب اس مطالبے کی تکمیل ہوتے ہوئے نہیں دیکھا تو ہیرا گروپ اور اس کی سی ای او کو سازشوں میں پھنسایا گیا۔ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی گرفتاری کے بعد خالی پڑی زمینوں پر اپنے غنڈے بٹھا دئے گئے، چند ایک زمین پر کنٹرکشن اور تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا، ایک ایک فلیٹ کو کروڑوں روپئے میں بیچا گیا، اسی طرح زمین کے ایک بڑے ٹکڑے کو سید اختر ایس اے بلڈر، ٹولی چوکی نے اپنے داماد عبد الرحیم کو سونپ کر اس میں کرکٹ گراﺅنڈ، فوٹ بال گراﺅنڈ اور اسپورٹ ایونٹ کیلئے مختص کر ا دیا، اسی طرح صدر داخلہ کی سمت لب سڑک الصبا ہوٹل کھول کر اپنے ناجائز قبضہ کو مزید اور پختہ بنانے کی کوشش کر ڈالی گئی، مختصر یہ کہ یہ زمین مافیا بھی حیدر آبادی سیاسی ازدہے کے اثر و رسوخ کی حمایت میں سب کچھ کرنے پر کامیاب ہوا، مگر ڈاکٹر نوہیرا شیخ سچ کی طاقت سے ان سب کو شکست فاش دینے کی مہم پر مستعد و متحرک ہیں۔
حیدر آبادی زمین مافیاﺅں میں سے تیسرا بڑا کردار خواجہ معین الدین نامی سابق کرپٹ پولس اہلکار ہے، جسے کانگریس سے قبل حکومت میں وقف معاملات کا ہیڈ بنا کر سرکاری شہہ مہیا کرائی گئی، تفصیل یہ ہے کہ ہیرا گروپ کی جبلی ہلز روڈ نمبر 86پر واقع بنگلے پر خواجہ معین الدین فرضی ڈگری کی مدد سے داخل ہو کر ابھی تک وہاں پر رہائش پذیر ہے، خواجہ معین الدین کے سرکاری رسوخ اتنے ہیں کہ ہیرا گروپ کے حق میں سارے دستاویز ہونے کے باوجود ابھی تک کارروائی تو دور کی بات ایف آئی آر تک نہیں لکھی گئی، بنجارہ ہلز ہیرا گروپ کے بنگلہ پر خواجہ معین الدین نامی شخص کی جبرا قبضہ بھی حیدر آبادی سرکاری ازدہوں اور بدعنوان لیڈران کی مدد سے ہی ممکن ہو پائی ہے، تمام حقائق اور ثبوتوں کی بنیاد پر ڈاکٹر نوہیرا شیخ پر عزم ہیں کہ ملک کا قانون تمام زمین مافیاﺅں سے ایک دن بہتر نمٹے گا، اور حق پر ہونے کی بدولت ہیرا گروپ اور اس کی سی ای ای او اپنا فرض ادا کرتی رہیں گی، ملک کے قانون میں لچک ضرور ہے مگر فتح حق کی ہی ہوگی، اللہ باطل کو ہمیشہ سرنگوں کرتا ہے ایسا سی ای او ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا عزم و استقلال اور یقین کامل ہے۔

Related posts

اردو ہندوستان کے متنوع کلچر کی نمائندہ زبان

Paigam Madre Watan

اے اے پی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال، وزیر اعلی آتشی اور ایم پی سنجے سنگھ نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کو آخری خراج عقیدت پیش کیا

Paigam Madre Watan

ہیرا گروپ آف کمپنیز نے عوام سے قرض حسنہ کا مطالبہ کیا

Paigam Madre Watan

Leave a Comment