National قومی خبریں

مولانا عزیز الرحمن سلفی کی اعزاز و شال پوشی کی پروقارنشست

صوبائی جمعیت اہلِ حدیث ،مشرقی یوپی کے ناظم اعلی مولانا شہاب الدین مدنی کی جانب سے جماعت کے ممتاز عالمِ دین، معروف داعیٔ اسلام، سنجیدہ وبزرگ شخصیت اور استاذ الأساتذه مولانا عزیز الرحمن سلفی کی علمی، دعوتی،تصنیفی اور تنظیمی خدمات کے اعتراف میں ان کے دولت کدے پرایک باوقار اعزازی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں ان کو توصیفی ایواڑ پیش کرکےروایتی شال پوشی کی گئی اور انہیں تہنیتی کلمات کے ساتھ عزت و وقار کے ساتھ نوازا گیا۔
یہ پُروقار تقریب محترم مولانا شہاب الدین مدنی کی سرپرستی اور ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر کے ذمہ داران کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔ مولانا شہاب الدین مدنی نے مولانا عزیز الرحمن سلفی کی دینی زندگی، ان کے اخلاص، تواضع، استقامت اور دعوتی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ: مولانا عزیز الرحمن سلفی ان خوش نصیب علماء میں سے ہیں جنہوں نے خاموشی کے ساتھ دین کی خدمت کی، نہ شہرت کے طالب بنے اور نہ صلے کے خواہاں، بلکہ اللہ کے دین کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا۔ تقریباً نصف صدی تک مختلف اداروں سے وابستہ ہوکر آپ نے تدریسی خدمت انجام دی ہے۔ اس موقع پر ضلعی جمعیت، سدھارتھ نگر کے امیر مولانا محمد ابراہیم مدنی اورناظم مولانا وصی اللہ عبدالحکیم مدنی نے بھی مولانا موصوف کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ جمعیت اہلِ حدیث اپنے مخلص اور بے لوث کارکنان کی حوصلہ افزائی کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے، تاکہ نئی نسل کو بھی ایثار، قربانی اور دینی خدمات کا جذبہ منتقل ہو۔ اس پُروقار مجلس میں صوبائی جمعیت اہلِ حدیث مشرقی یوپی کے ناظم اعلی مولانا شہاب الدین مدنی، ضلعی جمعیت اہلِ حدیث ،سدھارتھ نگر کے امیر محترم مولانا محمد ابراہیم مدنی، ناظمِ جمعیت مولانا وصی اللہ عبدالحکیم مدنی، نائب ناظم مولانا سعود اختر سلفی اور مولانا فریدالدین فیضی شریک تھے۔
آخر میں مولانا عزیز الرحمن سلفی نے مختصر مگر پُراثر کلمات میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا، صوبائی اور ضلعی جمعیت اہلِ حدیث اور تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “یہ اعزاز دراصل دینِ اسلام کی خدمت کا اعزاز ہےاور میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اخلاص کے ساتھ اپنے دین کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔” اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ صوبائی جمعیت اہلِ حدیث مشرقی یوپی اور ضلعی جمعیت اہلِ حدیث سدھارتھ نگرکو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، ذمہ داران کے اخلاص و محنت کو قبول فرمائےاور ان کی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا کرے۔آمین!

Related posts

عمر قیدیوں کی رہائی کے اعلان کا شکریہ ۔ تمام مسلم عمر قیدیوں کی رہا کیا جائے

Paigam Madre Watan

پسماندہ و اقلیتی مسائل پر سماجی بیداری کا عزم

Paigam Madre Watan

بنگلور میں ہیرا گروپ مارٹ پر مبینہ غنڈہ گردی کا واقعہ

Paigam Madre Watan

Leave a Comment