Delhi دہلی

جگرگوشۂ شیخ الاسلام حضرت مولاناسیداسجدمدنی صاحب مدظلہ العالی نائب صدرجمعیۃ علماءہندکی دفترجمعیۃ مہاراشٹرمیں تشریف آوری اور شاندار استقبال

5/مئی2026بروزبدھ قبیلِ دوپہر تقریباًساڑھےگیارہ بجےوعدہ کےمطابق شبیہ وجگرگوشۂ شیخ الاسلام حضرت مولاناسیداسجدمدنی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی دفترجمیعہ علماءمہاراشٹرمیں آمدہوئی،بذریعہ مولانا معراج الحق قاسمی(آرگنائزر)آپ کےقدومِ میمنت لزوم کی اطلاع ملتےہی ذمہ داران اوردفتری عملہ بالخصوص حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی اور مفتی محمدیوسف صاحب قاسمی حضرتِ ممدوح کےدیداروملاقات کی آرزوئیں لئےغیرمعمولی فرحت و انبساط کےپاکیزہ لمحات کےمنتظرتھے،بالآخرساڑھےگیارہ بجےحضرتِ والاتشریف لائے،جمعیۃ علماءکےصدروجنرل سیکریٹری نےبڑھ کرحضرت کا شایانِ شان استقبال کیا،حضرت نےاس پذیرائی پراپنی مسرت کااظہار فرماتےہوئےسب کودعائیں دیں اور دفتر کی کیبن میں ایک نشست پرنہایت متواضعانہ اندازمیں فروکش ہوگئےاورپھردیرتک ذمہ داران سےجمعیۃ علماءمہاراشٹرکی سرگرمیوں بالخصوص شولاپورکےمجوزہ نقشہ کودیکھ کراس سلسلےکی پیش رفت کےبارےمیں تبادلۂ خیال فرماتےہوئےذمہ داران کے اقدامات کو سراہا،دعائیں دیں اور حضرت مولاناحلیم اللہ صاحب قاسمی کی پرمیشن سےمتعلق کی گئی باتوں سے نہ یہ کہ  صرف اتفاق فرمایابلکہ زوردےکرفرمایاکہ مولاناصاحب جوبھی کام ہوپرمیشن اورمتعلقہ ڈپارٹمنٹ کی اجازت ہی سےانجام پائے،اسی میں پائیداری اور استحکام مضمرہے
اورحضرت نےدیگرامورپربھی سیرحاصل بصیرت افروزگفتگوفرمائی،اپنی ناصحانہ پُرمغزباتوں سے سامعین کونوازا،کام کرنے کی تحریک دی،اورحالات سےنبردآزمائی کرتے ہوئےملک وملت کی خدمات کیلئےپورےعملےکومتوجہ فرماکرحضرت دامت برکاتہم العالیہ مولانامحمدوسیم صاحب قاسمی کےہمراہ حلال کےدفترچلےگئے
روئےگل سیرندیدیم وبہارآخرشد
اللہ تعالٰی سےدعاہےکہ وہ *بڑے حضرت جانشین شیخ الاسلام حضرت مولاناسیدارشدمدنی صاحب مدظلہ العالی صدرجمعیۃ علماءہنداورشبیہ شیخ الاسلام حضرت مولانا سیداسجدمدنی صاحب دامت فیوضھم* کی عمروں میں اورصحت وعافیت خوب برکت نازل فرمائےاورتمام کارکنان ووابستگانِ جمعیۃ علماءکوان کےدامانِ فیض سےوابستہ رہ کرملک وملت کی خدمات کی توفیق مرحمت فرمائے،آمین یارب العالمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم

Related posts

فاؤنڈیشن آف سارک رائٹرس اینڈ لٹریچر کے بین الاقوامی فیسٹیول میں باوقار مشاعرے کا انعقاد

Paigam Madre Watan

ईडी और उसके समर्थक विभाग डा. नोहेरा शेख की संगठित बर्बादी के मुख्य किरदार

Paigam Madre Watan

Israel is committed to our goal to ensure the release of all our hostages. But we are also committed to Gaza’s demilitarization and will not compromise on it.

Paigam Madre Watan