National قومی خبریں

ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی گرفتاری کے پیچھے ای ڈی حیدرآباد کے غیر قانونی کارروائی کا راز فاش

ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی گرفتاری کے پیچھے
ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی گرفتاری کے پیچھے
ای ڈی حیدرآباد کے غیر قانونی کارروائی کا راز فاش
چھٹیوں کے دوران ہیرا گروپ کی 50 جائیدادوں کی غیرقانونی نیلامی

نئی دہلی / حیدرآباد (رپورٹ: مطیع الرحمن عزیز) ملک بھر کی عدالتوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے دوران ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی گرفتاری اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) حیدرآباد کی جانب سے ہیرا گروپ آف کمپنیز کی جائیدادوں کی مشکوک نیلامی کے اعلان نے متعدد سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ماہرین اور ہیرا گروپ کے جانکاروں کا ماننا ہے کہ یہ کارروائیاں نہ صرف سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہیں بلکہ انصاف کے اصولوں کو بھی پامال کر رہی ہیں۔ 8 اپریل 2026 کو سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران صرف 16 مخصوص جائیدادوں کی نیلامی کی اجازت دی گئی تھی، جس پر ہیرا گروپ کی سی ای او ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے رضامندی ظاہر کر دی تھی۔ تاہم، ای ڈی نے عدالت کے اس واضح حکم کے باوجود کوئی تفصیلی دستاویزات، دستخط کیے جانے والے معاہدے یا مخصوص جائیدادوں کی فہرست پیش نہیں کی۔ اس کے بجائے عدالتوں کی تعطیلات کے فوراً بعد ڈاکٹر نوہیرا شیخ کو گرفتار کر لیا گیا اور ایم ایس ٹی سی (MSTC) کی ویب سائٹ پر 50 اضافی جائیدادوں کی نیلامی کا اعلان کر دیا گیا۔
یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا جب سپریم کورٹ کے 8 اپریل کے آرڈر میں صرف 16 جائیدادوں کا ذکر تھا اور باقی جائیدادوں پر کوئی سماعت یا حکم صادر نہیں ہوا تھا۔ ہیرا گروپ کے ذرائع کے مطابق، یہ اقدام قانون کی من مانی اور طاقت کے ناجائز استعمال کی مثال ہے۔ اس غیرمتوقع اور غیرقانونی کارروائی سے متعدد سنگین سوالات پیدا ہوئے ہیں، ہیرا گروپ کی کئی قیمتی جائیدادوں پر پہلے ہی حیدرآبادی زمین مافیائی عناصر نے جعلی دستاویزات کے ذریعے قبضہ کر رکھا ہے۔ ان میں سید اختر ٹولی چوکی، سید معین الدین، بنڈلہ گنیش اور ان کے ساتھیوں کے نام شامل ہیں۔ الزام ہے کہ ای ڈی انہی مافیائی عناصر کے ہاتھوں ان جائیدادوں کو نیلام کرنے کا راستہ ہموار کر رہی ہے۔ ان 50 جائیدادوں میں وہ زمینیں بھی شامل ہو سکتی ہیں جن پر غیر قانونی قبضے (انکروچمنٹ) ہو چکے ہیں۔ انہیں انہی قبضہ کاروں کو قانونی تحفظ دے کر فروخت کرنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بعض جائیدادوں کو منتخب افراد کو انتہائی کم قیمتوں پر دینے کی سازش کا شبہ بھی کیا جا رہا ہے، جس سے ہیرا گروپ اور اس کے سرمایہ کاروں کو شدید نقصان پہنچے گا۔
ہیرا گروپ نے عدالتوں میں بار بار یہ موقف اپنایا ہے کہ ان کی جائیدادوں کو مخصوص طبقات کے لوگوں کو ناقابل یقین کم قیمتوں پر منتقل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے گرفتاری سے قبل اور بعد میں واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی ناجائز، غیر قانونی اور غیر شفاف کارروائی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہر قسم کی ناانصافی کے خلاف عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گی اور اور بھارت کے عظیم قانون کی مدد سے مکمل انصاف حاصل کریں گی۔ ہیرا گروپ کے سرمایہ کاروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صبر و تحمل سے کام لیں اور قانونی جدوجہد پر بھروسہ رکھیں۔ یہ واقعات ہیرا گروپ کے طویل قانونی اور مالی تنازعے کا حصہ ہیں، جہاں ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے الزامات لگائے ہیں جبکہ گروپ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنی جائیدادوں کی حفاظت اور سرمایہ کاروں کے حقوق کی بات کی ہے۔ سپریم کورٹ نے بعض جائیدادوں کی نیلامی کی اجازت دی تھی تاکہ متاثرین کو ریلیف مل سکے، مگر اس عمل کو شفاف، قانونی حدود میں اور عدالت کے احکامات کے مطابق ہونا چاہیے تھا۔ حیدرآباد کی ای ڈی زونل آفس کی اس کارروائی پر اب سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں کہ آیا یہ سرمایہ کاروں کے مفاد میں ہے یا مخصوص مفادات کی تکمیل کے لیے کی جا رہی ہے؟ کیا عدالتوں کی تعطیلات کا فائدہ اٹھا کر قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کی گئی؟ ہیرا گروپ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ وہ تمام دستاویزات، حقائق اور شواہد کے ساتھ عدالتوں میں اپنا کیس لڑیں گے اور ہر سطح پر انصاف کی جنگ جاری رکھیں گے۔

Related posts

اسندھ سے AAP امیدوار امندیپ جنڈلا نے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ راگھو چڈھا کی موجودگی میں پرچہ نامزدگی داخل کر شہر میں روڈ شو کیا

Paigam Madre Watan

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا حیدر آباد کے اولڈ سٹی کو گولڈ سٹی بنانے کا عزم

Paigam Madre Watan

پنجاب اردو اکیڈمی کی جانب سے جشنِ جمہوریت قومی مشاعر ے کاانعقاد

Paigam Madre Watan