National قومی خبریں

ٹیکسٹائل انڈسٹریز کے مختلف شعبوں میں روشن مستقبل: کرئیر گائیڈنس کیمپ

ٹیکسٹائل  انجینئرنگ  ڈپلومہ فراہم کرنے والا پہلا اقلیتی  انجینئرنگ کالج  منصورہ مالیگاؤں

مالیگاؤں :ٹیکسٹائل انڈسٹری کا شمار ملک کی قدیم صنعتوں میں ہوتا ہے۔ آج ٹیکسٹائل  انڈسٹریز  کا گراف مہاراشٹر، گجرات، تامل ناڈو، کرناٹک، راجستھان، بنگال  اور اتر پردیس   بڑھ رہا ہے۔ ٹیکسٹائل انڈسٹریز کے مختلف شعبوں میں  کپاس سے  دھاگے، دھاگوں سے کپڑے، کپڑوں سے فیشن  انڈسٹریز میں کرئیرکے بے شمار مواقع ہیں۔  روٹی ، کپڑا، مکان سے جڑی ہر طرح کی انڈسٹریز  میں کرئیر ، روزگار، کاروبار، تجارت  وغیرہ کرنا ہمیشہ مفید رہا ہے۔ ریاست مہاراشٹر کے اقلیتی شہر مالیگاؤں میں قدیم  عصری و دینی ادارہ جامعہ محمدیہ ( منصورہ کیمپس) کے زیر اہتمام جاری مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں تین سالہ ٹیکسٹائل ڈپلومہ انجینئرنگ کی شروعات ہو چکی ہے۔ریاست مہاراشٹر کے پہلےایسے   اقلیتی پولی ٹیکنیک کالج میں  دسویں کے بعد ٹیکسٹائل انجینئرنگ ڈپلومہ میں داخلے جاری ہیں۔   اس کورسیس میں داخلے کیلئے خواہشمند امیدوار کا دسویں کامیاب ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ بارہویں ( آرٹس، سائنس و کامرس) اور کوئی بھی گریجویشن  ڈگری یافتہ  بھی  اس کورس میں داخلہ لے سکتا ہے۔ اس تین سالہ کورس کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ یہ کورس کی مناسب فیس اور صد فیصد اقلیتی اسکالرشپ کے ساتھ مکمل کیا جاسکتا ہے۔ کورس مکمل کر لینے کے بعد روزگار اور کاروبار کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ اس طرح کی معلومات پروفیسر عمران احمد ( کرئیر کونسلر) نے ایک ہفتہ کیلئے منعقد کرئیر گائیڈنس کیمپ میں طلبہ کو دی۔ واضح رہے مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس  اور فلاح امت ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقد کرئیر گائیڈنس کیمپ  بروز منگل 16 جولائی 2024 تک جاری رہے گا۔ کیمپ کا وقت دوپہر 3 بجے سے رات 9 بجے تک ہے۔ اس کیمپ میں دسویں اور بارہویں  پاس یا فیل طلباء و طالبات کی مکمل تعلیمی معلومات فراہم کی جار رہی ہے۔ اس کیمپ میں پروفیشنل اور نان پروفیشنل کورسیس ، کالجوں ، داخلے کے مراحل اور ضروری دستاویزات کی معلومات بھی دی جارہی ہے۔ طلبہ و سرپرست حضرات سے گذارش ہے کہ اس کیمپ سے استفادہ کریں۔

Related posts

ممبئی اردو کتاب میلے کے پانچویں دن متعدد ادبی و ثقافتی پروگراموں کا انعقاد

Paigam Madre Watan

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کو خواتین کی با اختیاری کیلئے سرگرم و فعال کامیابیوں کے عوض اعزاز سے نوازا گیا

Paigam Madre Watan

اوبیر کا حیدرآباد میں شٹل او رگرین کو متعارف کرانے کا اعلان

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar