Blog

مکہ مکرمہ پرحوثیوں کے پھردہشت گردانہ حملہ کی ناکام کوشش قابل شدید مذمت:مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی

مکہ مکرمہ پرحوثیوں کے پھردہشت گردانہ حملہ کی ناکام کوشش قابل شدید مذمت:مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی

دہلی:۱۷؍ستمبر۲۰۲۶ء
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر محترم مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے اخبار کے نام جاری ایک بیان میں مسلمانان عالم کے دلوں کی دھڑکن ،بلدامین مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے پھرناکام دہشت گردانہ حملے کی پرزور مذمت کی ہے اور اسے نہایت بزدلانہ وبدبختانہ عمل اوردین وایمان ، شریعت ، انسانیت اوربین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔جس کا مرتکب حوثی ٹولہ مسلسل ہورہاہے۔
امیر محترم نے مزید کہا کہ حوثیوں کی اس دہشت گردانہ اور ناپاک حملے نے اس کے تمام ترجھوٹے مزاعم کی پول کھول دی ہے کہ وہ اسلام اور مسلمانوں کے حامی ہیں ،کیونکہ سعودی عرب کے مختلف شہروں اور شہریوں کو باربار نشانہ بنانے کے ساتھ وقفہ وقفہ سے مکہ مکرمہ ،مدینہ منورہ اور مقدس مقامات کو نشانہ بنانا ، اس پر حملہ کرنا اور کسی بھی طرح سے اس کے امن سے کھلواڑ کرنااسلام انسانیت اور ہرطرح کے قانون مخالف عناصر کاہی کام ہوسکتا ہے ۔
امیر محترم نے اپنے بیان میں سعودی حکومت خصوصاًاس کے فرمانرواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان آل سعود حفظہما اللہ ورعاہماکی فعال،ذمہ دار اور مضبوط قیادت میں بلادحرمین شریفین مکمل طورپر محفوظ ہے۔اوروہ پورے طورپر اہل ہے کہ اس کی طرف اٹھنے والے ہر فتنہ اورہر حملہ کوپوری دینی بصیرت ،ایمانی جرأت اور عسکری قوت کے ذریعہ ناکام بنادے۔ حوثی ملیشیا کی طرف سے بھیجے گئے مخالف ڈرون کو دارالحکومت مکہ مکرمہ کے حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی ناکام بنادینا اس کا بین ثبوت ہے۔ جس کے لئے وہ مبارکباد کی مستحق ہے۔
امیر محترم نے کہا کہ مسلمانان عالم بلادحرمین شریفین سے دلی محبت اور والہانہ عقیدت کو اپنے ایمان کا جزء سمجھتے ہیں اور اس کے خلاف ہر سازش اور فتنہ کی سرکوبی کی پرزور تائید کرتے ہیں۔

Related posts

ہیرا گروپ: حیدرآباد کی رئیل اسٹیٹ میں آرام و آسائش کی نئی جہت

Paigam Madre Watan

بھاجپا کے طرز پر اویسی کا گرتا معیار۔ تین اہم رکن پارٹی سے باہر :  تحریر….مطیع الرحمن عزیز

Paigam Madre Watan

हीरा ग्रुप की प्रॉपर्टीज़ की नीलामी बिना जांच और वेरिफिकेशन के? गलत और गैर-कानूनी कार्रवाई का डर, पूरी जांच और फिर कार्रवाई की मांग

Paigam Madre Watan