Articles مضامین

اویسی – مسلمانوں کا لیڈر نہیں، بی جے پی کا ایجنٹ ہے : ڈاکٹر عبداللہ فیصل

اویسی – مسلمانوں کا لیڈر نہیں، بی جے پی کا ایجنٹ ہے

ڈاکٹر عبداللہ فیصل

مسلمانو! اب دھوکہ کھانا بند کرو!
اویسی تمہارا لیڈر نہیں ہے۔ وہ تمہارا ہمدرد نہیں ہے۔ وہ بی جے پی کا سب سے بڑا مددگار ہے۔
اویسی کہاں لڑتا ہے?
ذرا سوچو، اویسی کہاں الیکشن لڑتا ہے؟

وہ وہاں لڑتا ہے جہاں سیکولر پارٹی اور بی جے پی میں سخت ٹکر ہو۔ وہ وہاں نہیں لڑتا جہاں بی جے پی اکیلے جیت رہی ہو۔
اس لیے کہ اس کا کام بی جے پی کو ہرانا نہیں ہے، اس کا کام سیکولر ووٹ کو کاٹنا ہے۔
بہار میں 5 سیٹیں جیت کر اس نے کیا کیا؟ نتیجہ یہ ہوا کہ وہاں بی جے پی کی حکومت بن گئی۔ اتر پردیش میں اس نے کیا کیا؟ نتیجہ یہ ہوا کہ مسلمانوں کا ووٹ بٹ گیا اور یوگی پھر سے وزیر اعلیٰ بن گیا۔
یہی ہے اویسی کی سیاست۔
تقریر شیر جیسی، کام گیدڑ جیسا
اویسی کی تقریر سنو تو لگے گا یہ بہت بڑا شیر ہے۔ وہ پارلیمنٹ میں چلا کر بولے گا، وہ جلسے میں چلا کر بولے گا، وہ ٹی وی پر چلا کر بولے گا۔
لیکن کام کے وقت وہ غائب ہو جاتا ہے۔
جب مسلمانوں پر ظلم ہوتا ہے تو اویسی کہاں ہوتا ہے؟ جب مسجد گرائی جاتی ہے تو اویسی کہاں ہوتا ہے؟ جب بیٹی کا اغوا ہوتا ہے تو اویسی کہاں ہوتا ہے؟

وہ صرف الیکشن کے وقت آتا ہے، تقریر کرتا ہے، ووٹ کاٹتا ہے، اور پھر حیدرآباد واپس چلا جاتا ہے۔
مسلمانوں کے زخموں پر مرہم لگانے والا نہیں ہے، مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے والا ہے۔
اویسی کو کون بچاتا ہے؟
ایک سوال سب سے پوچھو، اویسی پر ای ڈی کیوں نہیں لگتی؟ اویسی پر سی بی آئی کیوں نہیں لگتی؟ اویسی کے جلسے کیوں نہیں روکے جاتے؟
جو دوسرے لیڈر سچ بولتے ہیں، ان کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔ جو صحافی سچ لکھتا ہے، اس پر کیس لگا دیا جاتا ہے۔
لیکن اویسی کو سب چھوٹ ہے۔ اس کی ریلی کو پرمیشن مل جاتی ہے، اس کے بیان کو ٹی وی پر خوب دکھایا جاتا ہے۔
کیوں؟
اس لیے کہ امت شاہ کو معلوم ہے کہ اویسی ان کے لیے فائدہ مند ہے۔ جب تک اویسی ہے، تب تک مسلمانوں کا ووٹ بٹتا رہے گا، اور بی جے پی جیتتی رہے گی۔

مسلمانو! اب سمجھ جاؤ
اے مسلمانو! تمہیں سمجھنا ہوگا۔
لیڈر وہ نہیں جو تمہیں جذباتی کر کے تمہارا ووٹ برباد کر دے۔
لیڈر وہ ہے جو تمہارے ووٹ کو بچا کر ظالم کو ہرائے۔

اویسی تمہیں کہتا ہے اکیلے لڑو۔ لیکن اکیلا لڑ کر تم کبھی نہیں جیتو گے۔ جیت تب ہوگی جب تم ہندو، دلت، غریب، سیکولر سب کے ساتھ مل کر لڑو گے۔
اویسی نہیں چاہتا کہ تم ایک ہو۔ وہ چاہتا ہے تم بٹے رہو۔ کیونکہ تمہارے بٹنے میں ہی اس کی کمائی ہے، اس کی سیاست ہے، اس کی حیدرآباد کی کرسی ہے۔
اویسی کو چھوڑو، اتحاد کو پکڑو۔
اویسی کی تقریر کو چھوڑو، اپنے ووٹ کی طاقت کو سمجھو۔
اویسی کے نعروں میں مت آؤ، اپنے بچوں کے مستقبل کو دیکھو۔

جو آدمی تمہارا ووٹ کاٹ کر بی جے پی کو جتواتا ہے، وہ تمہارا لیڈر نہیں ہو سکتا، وہ بی جے پی کا ایجنٹ ہے۔

مسلمانو! اب فیصلہ تمہارے ہاتھ میں ہے۔
دھوکہ کھانا ہے یا سمجھدار بننا ہے

Related posts

تابناک کل کے لیے : بھارت کی جی 20 صدارت اور ایک نئے کثیر پہلوئی نظام کا طلوع

Paigam Madre Watan

سیاست یا ووٹوں کی تجارت؟ تحریر :لقمان ندوی ممبئ 

Paigam Madre Watan

علامہ محمد انور شاہ کشمیری اور عربی زبان وادب 

Paigam Madre Watan