Articles مضامین

ہندسانی سیاست اور مسلمانوں کا مستقبل : ڈاکٹر عبد اللہ فیصل

ہندسانی سیاست اور مسلمانوں کا مستقبل

ڈاکٹر عبد اللہ فیصل

قوت فکر وعمل پہلے فنا ہو تی ہے
تب کسی قوم کی شوکت پہ زوال آتا ہے –
آج ہندوستان کی سیاست ایک خطرناک موڑ پر کھڑی ہے۔ سیاست اب مسائل ومعاملات کی سیاست نہیں رہی، اب یہ جذبات وتشددکی سیاست بن گئی ہے۔ اب ووٹ ترقی پر نہیں، خوف و دہشت پر مانگا جا رہا ہے۔ اب ووٹ روزگار پر نہیں، نفرت پر مانگا جا رہا ہے۔
اور اس کا سب سے بڑا نقصان آنے والے وقت میں مسلمانوں کو ہونے والا ہے۔
یہ بات سمجھنا بہت ضروری ہے کہ جب بھی سیاست دو حصوں میں بٹتی ہے، ایک طرف ہندو، دوسری طرف مسلمان، تو نقصان ہمیشہ کمزور کا ہوتا ہے۔ اور ہندوستان میں عددی لحاظ سے مسلمان کمزور ہیں۔
پہلا بڑا نقصان سیاست میں مسلمان صفر ہو جائے گا۔
ذرا غور کیجیے۔ جب الیکشن ہندو بمقابلہ مسلمان بن جائے گا، تو کوئی بھی پارٹی مسلمان کو ٹکٹ دینے سے ڈرے گریز کرےگی ، کیونکہ اسے لگے گا کہ اگر اس نے مسلمان کو ٹکٹ دیا تو ہندو ووٹر ناراض ہو جائے گا۔ اور اگر اس نے ہندو کو ٹکٹ دیا تو مسلمان ووٹر ناراض ہو جائے گا۔
نتیجہ یہ ہوگا کہ مسلمان امیدوار آہستہ آہستہ اسمبلی اور پارلیمنٹ سے غائب ہو جائیں گے۔ پہلے ہی مسلمانوں کی نمائندگی آبادی کے حساب سے بہت کم ہے۔ آنے والے وقت میں یہ نمائندگی اور کم ہو جائے گی، یہاں تک کہ صفر کے قریب پہنچ جائے گی۔
اور جب اسمبلی میں مسلمان نہیں ہوگا، پارلیمنٹ میں مسلمان نہیں ہوگا، پنچایت میں مسلمان نہیں ہوگا، تو مسلمانوں کی آواز کون اٹھائے گا؟ ان کے مدرسوں کا مسئلہ کون اٹھائے گا؟ ان کے وقف کا مسئلہ کون اٹھائے گا؟ ان کی مسجدوں کا مسئلہ کون اٹھائے گا؟ ان کے نوجوانوں کے روزگار کا مسئلہ کون اٹھائے گا؟
یہ سوالات ہما رے ذہنوں میں پیدا ہو رہے ہیں,دوسرا بڑا نقصان سماج دو ٹکڑوں میں بٹ جائے گا۔
ہندو ہندو کی طرف چلا جائے گا، مسلمان مسلمان کی طرف چلا جائے گا۔ محلے الگ ہو جائیں گے۔ بازار الگ ہو جائیں گے۔ دوستیاں ٹوٹ جائیں گی۔ کاروبار ٹوٹ جائے گا۔
شدت پسند عنا صر آج شدن مد سے ہجوم کی شکل میں آواز بلند کرتے کی مسلمانوں سےخرید وفروخت بند کرو ان کا بأکاٹ رو ملنا جلنا ختم کرو اتنی نفرت ومغاءرت پیدا کی جا رہی ہے – اب مسلمان کیا کریں سوچنے غور کرنے کا مقام ہے ے-
یہ جو ہندو مسلم بھائی چارہ ہے، یہ جو صدیوں سے ایک ساتھ رہنے کی تہذیب ہے، یہ ختم ہو جائے گی۔
اور جب سماج بٹتا ہے تو سب سے پہلے کاروبار ٹوٹتا ہے۔ مسلمان کا کاروبار زیادہ تر ہندو گاہکوں سے چلتا ہے، اور ہندو کا کاروبار مسلمان گاہکوں سے بھی چلتا ہے۔ جب نفرت بڑھے گی تو گاہک ٹوٹے گا، دکان ٹوٹے گی، روزگار ٹوٹے گا۔
تیسرا بڑا نقصان مسلمان نوجوان کا مستقبل اندھیرے میں چلا جائے گا۔
جب سیاست میں نفرت ہوگی تو نوکری میں بھی نفرت آئے گی۔ جب لیڈر نفرت پھیلائے گا تو نیچے کا افسر بھی نفرت کرے گا۔ پولیس، تھانہ، تحصیل، دفتر، ہر جگہ مسلمان نوجوان کو شک کی نظر سے دیکھا جائے گا۔
وہ پڑھ لکھ کر بھی پیچھے رہ جائے گا۔ اس کو نوکری نہیں ملے گی۔ اس کو انصاف نہیں ملے گا۔
یہی سب سے بڑا ثبوت ہے۔ یہ کوئی ایک دن کی بات نہیں ہے، یہ آنے والے 10 سال، 20 سال کی تباہی کی کہانی ہے۔
اس لیے مسلمانوں کو سمجھنا چاہیے کہ جو آدمی ہندو مسلمان کو لڑا کر ووٹ لیتا ہے، وہ مسلمانوں کا ہمدرد نہیں ہو سکتا۔ وہ وقتی طور پر میٹھی باتیں کر سکتا ہے، وہ وقتی طور پر ٹوپی پہن سکتا ہے، وہ وقتی طور پر مسلمانوں کے پروگرام میں آ سکتا ہے، لیکن اس کی سیاست کی بنیاد ہی نفرت پر ہے۔
نفرت کی سیاست میں مسلمان کا فائدہ کبھی نہیں ہو سکتا۔
اصل ہمدرد وہ ہے جو ہندو مسلمان دونوں کو جوڑے، جو ترقی کی بات کرے، جو روزگار کی بات کرے، جو اسکول اور اسپتال کی بات کرے۔
مسلمانوں کو اب فیصلہ کرنا ہوگا۔ کیا وہ اس دو طرفہ سیاست کا شکار بن کر اپنی آنے والی نسل کو صفر بنا دیں گے؟ یا وہ ہوشیاری سے کام لے کر اپنی سیاست، اپنی تعلیم، اپنی قیادت کو بچائیں گے
وقت ابھی ہے۔ اگر آج نہیں سمجھے تو کل بہت دیر ہو جائے گی – مسلمان ہوش کے نا خون لے –
وہ قوم نہیں لاءق فردا
جس قوم کی تقدیر میں امروز نہیں ہے –
مضمون نگار المصباح ممبیٔ کے ایڈیٹر ہیں

Related posts

Encroachment and Incarceration: Dr. Nowhera Shaik’s Relentless Battle for Justice

Paigam Madre Watan

’15 मिनट पुलिस हटा दो ‘ पुस्तक पर टिप्पणी

Paigam Madre Watan

हैदराबाद में अवैध भूमि अधिग्रहण और भ्रष्टाचार AIMIM नेता असद ओवैसी भू-माफियाओं का समर्थन कर रहे हैं

Paigam Madre Watan