National قومی خبریں

رفیع احمد قدوائی اسپتال میں 100 مریضوں میں پھل تقسیم

رفیع احمد قدوائی اسپتال میں 100 مریضوں میں پھل تقسیم
آل انڈیا پیامِ انسانیت فورم کی بارہ بنکی یونٹ نے 40 طبی و نرسنگ اسٹاف کو بھی پھل پیش کیے

بارہ بنکی، 14 نومبر (پریس ریلیز): آل انڈیا پیامِ انسانیت فورم کی بارہ بنکی یونٹ کی جانب سے جمعہ کے روز رفیع احمد قدوائی ضلع اسپتال میں خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت پھل تقسیم کرنے کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر تنظیم کے ضلع صدر مولانا عاصم ندوی کی قیادت میں فورم کے اراکین نے اسپتال میں زیرِ علاج تقریباً 100 مریضوں میں پھل تقسیم کیے اور ان کی عیادت کرتے ہوئے خیریت دریافت کی۔
اس موقع پر تنظیم کے اراکین نے مریضوں کے ساتھ ساتھ اسپتال کے طبی اور نرسنگ اسٹاف کو بھی پھل پیش کیے۔ مجموعی طور پر 40 اسٹاف ممبران میں بھی پھل تقسیم کیے گئے۔ اس اقدام کا مقصد مریضوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ اسپتال کے عملے کی خدمات کو سراہنا اور ان کے تئیں اظہارِ تشکر کرنا تھا۔
پروگرام میں محمد طاہر، ضیاء الحسن ندوی، محمد عامر، محمد عمران، محمد جلیل اور خالد خان سمیت فورم کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔
اس موقع پر اسپتال کے عملے کا ردعمل بھی نہایت حوصلہ افزا رہا۔ عملے کے افراد نے فورم کی اس پہل کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع اسپتال میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی تنظیم نے مریضوں کے ساتھ ساتھ اسپتال کے عملے کو بھی اپنی توجہ اور اہمیت دی ہے۔ خصوصاً رینا پانڈے نے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کی ستائش کی اور کہا کہ اس طرح کی کوششوں سے اسپتال کے عملے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔
فورم کے اس پروگرام کے ذریعے انسانیت، ہمدردی اور خدمتِ خلق کا پیغام عام کیا گیا۔ تنظیم کے اراکین نے اپنے عمل سے یہ پیغام دیا کہ بیماروں کی عیادت اور ان کی دلجوئی کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی بھی سماجی خدمت کا ایک اہم حصہ ہے۔

Related posts

Invitation to Heera Group at the HOMETHON Property Expo 2024

Paigam Madre Watan

भ्रष्ट ख्वाजा मोइनुद्दीन तेलंगाना वक्फ भूमि मामला अधिकारी

Paigam Madre Watan

چنئی میں ہزاروں مسلمانوں نے وقف ترمیمی بل کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا

Paigam Madre Watan