National قومی خبریں

شاہین تعلیمی ادارہ جات کی جانب سے 22.42 کروڑ روپے کے تعلیمی وظائف،

13 دسمبر کو ہونہار طلبہ کے لیے ٹیلنٹ سرچ امتحان
شاہین تعلیمی ادارہ جات کی جانب سے 22.42 کروڑ روپے کے تعلیمی وظائف،
ٓ
بیدر۔24 نومبر۔ (پریس نوٹ)۔ شاہین تعلیمی ادارہ جات نے تعلیمی سال 2026-27 کے دوران پری یونیورسٹی (پی یو سی) اور ڈگری کے طلبہ کو مجموعی طور پر 22 کروڑ 42 لاکھ روپے کے تعلیمی وظائف فراہم کیے ہیں۔شاہین تعلیمی ادارہ جات نے غریب اور باصلاحیت طلبہ کی تعلیمی سرپرستی کے اپنے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ تعلیمی سال میں بھی وظائف فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسی سلسلے میں تعلیمی سال2027-28 کے لیے مستحق اور ہونہار طلبہ کو تعلیمی وظائف دینے کی غرض سے 13 دسمبر کو شاہین ٹیلنٹ سرچ امتحان منعقد کیا جائے گا۔شاہین تعلیمی ادارہ جات کے گروپ کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق، امتحان میں شرکت کے خواہش مند طلبہ اپنے ناموں کا اندراج اور مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لیے ادارے کی سرکاری ویب سائٹ www\.shaheengroup.org سے رجوع کرسکتے ہیں۔ادارے کا کہنا ہے کہ معاشی طور پر کمزور مگر تعلیمی صلاحیتوں سے مالامال طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا اس کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Related posts

تربیت ہی آگے چل کر کسی بچے کو سماج کے لیے اچھا یا برا انسان بنا سکتی ہے:شفاعت حسین

Paigam Madre Watan

قانونی بالادستی کی مدد سے ہیرا گروپ کو مکمل تعاون حاصل

Paigam Madre Watan

تعلیم کے بغیر کوئی بھی شخص کسی بھی شعبے میں ترقی نہیں کرسکتا: احمد سعید حرف

Paigam Madre Watan