National قومی خبریں

تعلیم کے بغیر کوئی بھی شخص کسی بھی شعبے میں ترقی نہیں کرسکتا: احمد سعید حرف

بارہ بنکی(پریس ریلیز/ابوشحمہ انصاری) تعلیم ہر شخص کے لیے ضروری ہے۔ تعلیم کے بغیر کوئی بھی کسی بھی شعبے میں ترقی نہیں کر سکتا۔ تعلیم ہی قومی، ملی، فکری، سماجی اور معاشی ترقی کی کنجی ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار احمد ایجوکیشنل اکیڈمی، عیدگاہ روڈ، نزد مسجد عائشہ، فتح پور میں منعقدہ تعلیمی سیمینار کے مہمان خصوصی ہائی کورٹ لکھنؤ کے ایڈوکیٹ اور جمعیۃ علماء بارہ بنکی کے قانونی مشیر احمد سعید حرف نے کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں نے غربت کو بہت قریب سے دیکھا ہے اس لیے میری پرنسپل سے درخواست ہے کہ غربت کی وجہ سے کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ مجھے فخر ہے کہ احمد ایجوکیشنل اکیڈمی کے طلباء نے سیشن 2025-26 کے سالانہ امتحان میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ میں تمام اساتذہ اور طلباء کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے روشن مستقبل کی خواہش کرتا ہوں۔ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے اکیڈمی کی پرنسپل عظمت النساء نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم آداب، تہذیب اور ثقافت کے لیے ضروری ہے۔ آج کا دور جدید ہے۔ اگر طلباء اپنے آپ کو وقت کے ساتھ اپ ڈیٹ کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو وہ بہت پیچھے رہ جائیں گے۔ آگے بڑھنے کے لیے، طلبہ کو تمام مضامین کا علم حاصل کرنا چاہیے۔ اس تعلیمی سیمینار کا آغاز معروف شاعر علامہ اقبال کی نظم "لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری” سے ہوا اور اختتام قومی ترانے کے ساتھ ہوا۔ سیمینار کی کامیاب نظامت  طالبہ حرا زینب نے کی ۔ اس موقع پر اکیڈمی کے اساتذہ، والدین اور طلباء موجود رہے۔ آخر میں پرنسپل نے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

بیرون ملک سے جموں وکشمیر میں کروڑوں ڈالر کا حوالہ بھیج کر کشمیریوں کو آپس میں لڑوا کر ممبئی کی خوجہ شیعہ جماعت کے صدر علی شروف کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنا بند کریں، مولانا راجانی

Paigam Madre Watan

اسد الدین اویسی شکست کے ڈر سے بوکھلاگئے ہیں

Paigam Madre Watan

شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے ‘‘ایک شام قومی یکجہتی کے نام ‘‘ کل ہند مشاعرہ کا عظیم الشان پیمانے پر کامیاب مشاعرہ کا انعقاد

Paigam Madre Watan