National قومی خبریں

تربیت ہی آگے چل کر کسی بچے کو سماج کے لیے اچھا یا برا انسان بنا سکتی ہے:شفاعت حسین

لکھنو:(پی ایم ڈبلیو نیوز )دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا گیا۔ بچوں کی پرورش نہایت ہی توجہ طلب معاملہ ہے کیونکہ آپ کی تربیت ہی آگے چل کر کسی بچے کو سماج کے لیے اچھا یا برا انسان بنا سکتی ہے۔اکثر والدین بچوں کی تربیت میں کئی ایسی عادات کو اپنا لیتے ہیں جو دراصل بچوں کی شخصیت کو تباہ کرنے کا سبب بنتی ہیں اور والدین یاسرپرست کو اس کا علم بھی نہیں ہو پاتا۔ان خیالات کااظہا ر اترپردیش وقف وکاس نگم لمیٹڈ کے ڈائریکٹر شفاعت حسین نے الہ آباد میں’’ بال گرہ‘‘ میںمنعقداطفال میلہ کے افتتاحی پروگرام کوخطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بال گرہ میں پرورش پارہے بچوں پر اورزیادہ دھیان دینے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے سب کچھ بال گرہ کمیٹی کے ارکان ہی ہیں،مسٹر شفاعت نے کہا کہ ان بچوں کو اس طرح سے نکھارااور تراشا جائے کہ یہ آنے والوں دنوں میںپڑھ لکھ کر ملک کی خدمت کرنے والے بن سکیں ۔ اس دوران اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے سابق رکن ضرغام الدین خان نے ندافاضلی کے اس شعر کے ساتھ ’’بچوں کے چھوٹے ہاتھوں کوچاندستارے چھونے دو _ چار کتابیں پڑھ کریہ بھی جیسے ہوجائیں گے‘‘ اپنے خطاب میں کہا آج کادن بچوں کے لئے کافی اچھااورحسین دن ہے جوبچپن میں ہی ملتا ہے ۔انہوں نے بال گرہ کے سکریٹری مکند گوسوامی کے کاموں کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ ماں باپ اپنے ایک دو بچوں کو پالنے اوراچھی تربیت کرنے کے دوران مختلف طرح کی پریشانیوں سے دوچار ہوتے ہیں ،آپ تو پچیس تیس بچوں کے ماں باپ اور سب کچھ ہیں، جس طرح آپ انہیں سنواررہے ہیں، ان کونکھارنے کی کوشش کرہے ہیں قابل تعریف ہے۔مدرسہ بورڈ کے سابق رکن نے کہاکہ ان بچوں کا خیال رکھنا اور انہیں کوئی گزند نہ پہنچنے دیناآپ کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔اس موقع پر بال گرہ کے بچوں نے مختلف طرح کے ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے،اور کامیاب ہونے والے بچوں کوانعام سے بھی نوازا گیا۔

Related posts

एमईपी कर्नाटक राज्य कार्यालय में पुस्तिका का विमोचन किया गया

Paigam Madre Watan

چنار اردو کتاب میلہ میں محفل غزل و موسیقی اور مشاعرہ کا انعقاد

Paigam Madre Watan

بنگلور میں عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ بھارت کا وژن کا اجرا

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar