National قومی خبریں

طلبا اور اساتذہ کا رشتہ، نشست اور اجرائی تقریب

استاد کی نظر التفات سے شاگردوں کی علمی لیاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔حافظؔ کرناٹکی

نئی دہلی (پی ایم ڈبلیو نیوز )آج بہ روز منگل ۷؍نومبر۲۰۲۳ء کو مدرسہ مدینۃ العلوم شکاری پور میں مولانا خواجہ معین الدّین رشادی کی آمد کے موقع سے ایک نشست اور اجرائی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ اس نشست کی صدارت کے فرائض ڈاکٹر حافظؔ کرناٹکی نے ادا کیے اور دیگر شرکاء کی حیثیت سے جناب انیس الرّحمان، جناب فیاض احمد، جناب انجنئر محمد شعیب، جناب عبدالعزیز اورجناب رضوان باشاہ کے علاوہ مدرسہ مدینۃ العلوم کے اساتذہ و طلبا نے شرکت کی۔حافظؔ کرناٹکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ؛ استاد اور شاگرد کا رشتہ بڑا انوکھا اور بیش قیمت ہوتا ہے۔ یہ رشتہ بہت گہرا اور مضبوط ہوتا ہے۔ اساتذہ جب بچوں سے شفقت کا برتاؤ کرتے ہیں تو اس رشتے کی پاکیزگی اورگہرائی میں اور بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ استاد کی نظر التفات سے شاگردوں کی علمی لیاقت میں اضافہ ہوتا ہے تو شاگردوں کی فرماں برداری سے اساتذہ کے دلوں میں شفقت کا جذبہ امنڈتا ہے۔حافظؔ کرناٹکی نے مزید کہا کہ آج ہم جن بڑے بڑے علماء کرام کے ناموں اور کارناموں سے واقف ہیں، وہ سب کے سب اپنے اپنے اساتذہ کے لائق و فائق شاگردتھے۔ شاگردی بھی ایک بڑی ہنرمندی ہے۔مولانا خواجہ معین الدّین رشادی دامت برکاتہم کے ہندوستان بھر میں سیکڑوںشاگرد ہیں۔ اور یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میری نئی کتاب ’’مضمون و میزان‘‘کا اجرا ان کے ہاتھوں ہوا۔ میری یہ کتاب طالب علموں کے لیے ایک علمی تحفہ ہے۔ اگر اس کتاب کو طلبا توجہ سے پڑھیں تو انہیں تحریر و تقریر دونوں میں فائدہ پہونچے گا۔ انشاء اللہ مہمان خصوصی حضرت مولانا خواجہ معین الدّین رشادی صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے کئی علمی اداروں کو دیکھنے کا شرف حاصل ہوچکا ہے۔ مگر یہاں آکر جو خوشی محسوس ہوئی ہے اس کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہے۔ حافظؔ کرناٹکی کبھی ہمارے شاگردتھے، مگر آج استاذ الاساتذہ ہیں اور اتنے اہم ادارے کے بانی و سربراہ ہیں۔ وہ تعلیم و تعلم کے قافلہ سالار ہیں۔ یہ ان کی بڑی خوبی ہے کہ انہوں نے دینی اور عصری علوم کو باہم آمیز کرکے وقت کی اہم ضرورت کی تکمیل کی ہے۔ میرے لیے یہ دہری خوشی کی بات ہے کہ آج میں اپنے شاگرد رشید کی ایک سودسویں کتاب کا اجرا اپنے ہاتھوں سے کررہاہوں۔ اس بات میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ فرماں بردار شاگرداپنے اساتذہ کا ہی نہیں قوم و ملت کا بھی نام روشن کرتے ہیں۔ میں نے اس کتاب پر سرسری نظر ڈالی ہے۔ کتاب کے مواد کو دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کتاب طلبا اور اساتذہ اور دین کا ذوق رکھنے والے سبھی لوگوں کے لیے یکساں طور پر مفید ہے۔ اللہ اسے قبول فرمائے۔حضرت مولانا مفتی محمد اظہرالدّین اظہر ندوی مہتمم مدرسہ مدینۃ العلوم، امام و خطیب بازار مسجد اور قاضی شہر شکاری پور نے نہایت عالمانہ انداز میں اس یادگار جلسے کی نظامت کے فرائض ادا کیے اور اغراض و مقاصد پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ استاد اور شاگرد کا رشتہ بہت مبارک رشتہ ہوتا ہے۔ استاد پوری زندگی تعلیم و تعلم میں لگادیتا ہے۔ حصول علم کے لیے نہایت خلوص سے اپنا وقت لگاتا ہے اور جب تکمیل تعلیم ہوجاتی ہے تو بچوں کو پڑھانے کے لیے اپنے آپ کو وقف کردیتے ہیں۔ تعلیم و تعلم کا یہ رشتہ سب سے مقدس رشتہ ہوتا ہے۔ جناب عبدالعزیزنے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ حضرت مولانا محمد خواجہ معین الدّین رشادی وقاسمی دامت برکاتہم جیسی ہمہ جہت اور بے مثال شخصیت کا دیار حافظ میں تشریف لانا حافظؔ کرناٹکی اور دیارحافظ کی توقیر میں اضافے کا سبب ہے۔ ایسی بے نظیر شخصیت کا میں حافظ کرناٹکی کی طرف سے استقبال کرتا ہوں اور حافظؔ کرناٹکی کا بھی استقبال کرتا ہوں کہ آج اردونیا میں ان کے جیسی مصروف شخصیت دور دور تک نظر نہیں آتی ہے۔ اس کے باوجود انہوں نے اس نشست کے لیے وقت نکال کر ہم سب کو ممنون فرمایا۔ مولانا اظہر الدّین اظہر ندوی جیسی مایہ ناز شخصیت کی شمولیت سے آج کی اس مجلس کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا استقبال دیار حافظ کے لیے باعث صدافتخار ہے۔ ناصر صاحب نے اپنے انداز میں اس طرح ہر ایک مہمان کا فرداً فرداً استقبال کیا۔ جلسے کا آغاز حسب روایت قرأت کلام پاک سے ہوا۔ قرأت کے فرائض قاری محمد سہیل نے اداکیے تو نعت رسول پاکﷺ محمد حذیفہ نے سنائی۔ یہ کامیاب تاریخی جلسہ مولانا محمد عرفان رشادی کے شکریہ کے ساتھ اختتام کو پہونچا۔

Related posts

ٹیکسٹائل انڈسٹریز کے مختلف شعبوں میں روشن مستقبل: کرئیر گائیڈنس کیمپ

Paigam Madre Watan

ممبئی اردو کتاب میلے کا ساتواں دن خواتین کے نام رہا، تانیثی ادب اور خواتین کی تعلیم پر مذاکرہ

Paigam Madre Watan

اکشرا اسکول شکاری پور میں نواں کنڑا چلڈرنس ادبی وثقافتی کانفرنس

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar