Articles مضامین

مؤمن ایک سوراخ سے دو مرتبہ ڈسا نہیں جاتا

غالبا یہ 6 نومبر 2023 کی دو دوستوں کی ایران میں ملاقات ہے اور روزنامہ سہارا اخبار کی خبر ہے۔ دوسرے ذرائع ابلاغ سے بھی یہ خبر پڑھنے اور دیکھنے کو ملی ہے۔ دو دوست ملتے ہیں تو ظاہر بات ہے خوش ہی ہوتے ہیں۔ یہ ایک فطری چیز ہے۔ لیکن تشویش، پریشانی اور حرج ان کو اکٹھا دیکھنے والوں کو ہے۔ کیونکہ مومن ایک سوراخ سے دو مرتبہ ڈسا نہیں جاتا ! یہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح حدیث ہے لا يُلْدَغُ المؤمنُ من جُحْرٍ واحد مرتين»[متفق عليہ] ح م اس جس رخ کو اپنا قبلہ بنالیا ہے اور جن کی گودی میں جا بیٹھی ہے ان لوگوں نے عراق، شام، لبنان اور یمن وغیرہ میں اہل سنت کے ساتھ کیا کیا کیا ہے دنیا اس کو ابھی بھولی نہیں ہے۔ لاکھوں سن مسلمان مردوں، عورتوں اور بچوں کو کس درندگی کے ساتھ شھید کیا گیا اور کئی سنی ممالک کو کس طرح سے تباہ وبرباد کیا گیا اور وہاں کون مسلط ہوئے یہ دنیا کے سامنے ہے۔ اس کے باوجود مسئلہ فلسطین میں ح م اس کا ان لوگوں پر اعتبار کرنا گھاٹے کا سودا ہے۔ جو لوگ تاریخ سے عبرت حاصل نہیں کرتے وقت انہیں نشان عبرت بنادیتا ہے اور وہ لوگ خود سیاہ تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں۔ یاد رکھیں ڈاکٹر یوسف القرضاوی صاحب رح کی طرح ح م اس بھی ایک دن سب کچھ کھوکر بہت پچھتائے گی اور ان سے براءت کا اظہار کرنے پر مجبور ہوگی لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی ہوگی۔ ھداھم اللہ الی ما فی صلاح البلاد والعباد۔ آمینجو موحدین مومنین اس خطرہ کو بھانپ کر اس دھوکہ سے اپنے بھائیوں کو متنبہ کر رہے ہیں، انہیں بتارہے ہیں کہ یہ جو ہورہا ہے اور جو نظر آرہا ہے وہ حقیقت نہیں ہے، چہرے کے پیچھے چھپے چہرے کو پڑھنے اور دیکھنے کی ضرورت ہے۔ معلوم رہے چہروں کے پیچھے چھپے چہروں کو دیکھنے والوں کو یہ ربیع عربی (عرب فسادیہ) کی ایک کڑی نظر آرہی ہے، یہ سنیوں اور سنی ممالک کو تباہ کرنے کی پلاننگ لگتی ہے۔اللہ انہیں ناکام بنائے آمین۔ جب کچھ مخلص موحد ساتھی یہ سب باتیں طشت از بام کرتے ہیں تو بعض ساتھی ان کو فلسطین اور فلسطینی کاز کے مخالف گرداننے لگتے ہیں اور انہیں طرح طرح کے طعنے، الزامات اور ٹائٹلوں سے نوازتے ہیں، اور بعض لوگ تو گالی گلوج پر بھی اتر آتے ہیں ہم ان بھائیوں کے حق میں فی الحال دعا ہی کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان پر حق اور باطل کو واضح کردے اور ہم بھی اپنے لئے یہی دعا کرتے رہتے ہیں اللهم أرنا الحق حقا وأرزقنا اتباع وأرنا الباطل باطلا وأرزقنا اجتناب آمین۔ ح ا م ا س کے موجودہ اقدامات اور اسرائیل کے جوابی حملوں سے غزہ میں لاکھوں فلسطینی سخت مصیبت میں گھر گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کئی خواتین کی ویڈیوز دیکھی گئیں جو روتے ہوئے چلاکر سوال کر رہی ہیں کہ ہم حماس نہیں ہیں ہمیں کیوں مارا جارہا ہے؟ حماس ہماری نمائندگی نہیں کرتی وغیرہ۔ ہمارا موقف اور اجتھاد قرآن وحدیث کی تعلیمات اور قرائن وشواہد کی بنیاد پر توحید اور کتاب وسنت کی محبت میں اختیار کیا ہوا ہے۔ اگر ہمارا اجتھاد غلط بھی ہوجائے تب بھی ہم إن شاءالله اپنی خالص نیت کی بنیاد پر اجر کے مستحق ٹھہریں گے۔ فلسطین پر اسرائیل کے قبضہ، ظلم اور بربریت سے کس کو انکار ہے۔ یونائیٹیڈ نیشنز سے لے کر بچہ بچہ تک اس سے واقف ہے۔ کچھ لوگوں کے اقدام کی سزا پوری قوم کو نہیں دی جاسکتی۔ ہم سخت الفاظ میں اس کی مذمت کرتے ہیں، اس کا یہ ظلم ایک دن خود اس کی ناکامی کا باعث بنے گا۔ حدیث میں مومنین موحدین کو خوش خبری سنائی گئی ہے “وأنتم الأعلون إن كنتم مؤمنين”۔ انبیائے کرام کی اس مبارک سر زمین پر مومنین موحدین کو ایک دن ضرور کامیابی ملے گی إن شاءالله اور انہیں غلبہ حاصل ہوگا اور ظالم اپنے انجام کو پہنچے گا۔ اللہ رب العالمین نے ان قابض ظالموں کے تعلق سے جو بتایا ہے کہ ذلت ورسوائی ان کا مقدر ہوگی آج ہم اس کو دیکھ رہے ہیں، دنیا کے ہر خطہ میں ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد ان کے مظالم کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں حتی کہ انصاف پسند یہودی بھی اب ان کو غاصب کہ رہے ہیں اور معصوم لوگوں پر ان کی اس بم منگ کو سراسر غلط ٹہرا رہے ہیں اور فری فلسطین کا نعرہ لگا رہے ہیں۔ ہم مظلوم مخلص فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور دور رہ کر صبح وشام دعا کے ہتھیار سے ان کی مدد کر رہے ہیں اللھم تقبل۔ آمين

Related posts

ہندوستان میں ملی تعمیر کا دس نکاتی لائحۂ عمل

Paigam Madre Watan

وہ ہند میں سرمایہ ملت کا نگہبان: مجدد الف ثانیؒ

Paigam Madre Watan

اصلاحی تحریر

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar