Articles مضامین

یومِ اطفال: خوشی اور جشن کا دن ہے

از قلم: محمد فداء المصطفیٰ گیاوی ؔ

یومِ اطفال ایک خاص دن ہے جو دنیا بھر کے تمام چھوٹے بچوں کے لیے وقف ہے اور یہ یومِ اطفال مختلف ممالک میں مختلف تاریخوں پر منایا جاتا ہے لیکن ملکِ ہندوستا ن میں اس دن کو ۱۴ نومبر کوبہت بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے ۔یہ بچوں کی معصومیت، خوشی اور صلاحیت کی عزت اور تعریف کرنے کا دن ہے۔کئی جگہوں پر 20 نومبر کو یوم ِاطفال منایا جاتا ہے، جو کہ اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے کنونشن کی سالگرہ کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے کہ ہر بچے کو محفوظ اور پرورش کے ماحول میں تربیت پانے کا مکمل حق حاصل ہے۔یومِ اطفال پر اسکول مدارس و مکاتب ،کالج، یونیورسٹی اورمختلف کمیونٹیز فرحت و شادمانی اور جوش کے ساتھ زندہ ہوجاتی ہیں۔ بچے اپنے معمول سے ہٹ کر اس دن کا بے تابی سے انتظار کرتے ہیں۔ یہی وہ وقت ہوتا ہے جب وہ توجہ کا مرکز ہوتے ہیں، اور ہر کوئی انہیں عزت بھری نگاہ سے دیکھتا ہے کیوں کہ یومِ اطفال کا جشن اس کائنات کی ایک عظیم جشن ہے او رہر کوئی اس دن بہت خوش نظر آتا ہے اور سارے غموں کو بھول جاتے ہیں او ربس اپنے سنہرے مستقبل کے لیے متفکر ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم خوشی سے یومِ اطفا ل کی قدر کرتے ہیں ۔اساتذہ اور والدین اکثر اس موقع کی مناسبت سے مختلف قسم کے جشن اور پروگرام کا اہتمام کرتے ہیں۔ کھیل کود، مقابلے اور علی معیار کی تعلیم اور دوستی کی فضا بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس وجہ سے ہر میدان میں بچوں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا موقع ملتا ہے، چاہے وہ نعت،قصیدہ، مرثیہ،تقریر ،تحریر یا ڈرائنگ ہی کیوں نہ ہو۔ بچوں کے لئے انعقاد کئے جانے والے مختلف قسم کے پروگرام نہ صرف بچوں کے ئے خوشی لاتی ہیں بلکہ چھوٹوں کا اعتماد بھی بڑھاتی ہیں اور آگے بڑھنے کا راستہ بھی کھول دیتی ہے ۔تحفے اور سرپرائز یومِ اطفال کی ایک اور خاص بات ہے۔اس دن میں والدین، اساتذہ اور دوست واقارب اکثر بچوں کو پیار کے چھوٹے نشانات پیش کرتے ہیں۔ یہ ایک سادہ ڈرائنگ،علم کے بہترین کتاب،قلم فرسائی کے لئے بہترین قلم، ہاتھ سے تیار کردہ کارڈ، یا میٹھی ٹریٹ ہو سکتی ہے اور یہ سب چیزیں اس دن کو یادگار بناتی ہے اور اس خیال کو تقویت دیتی ہے کہ ہر بچہ قابل احترام اور قابلِ ستائش ہے اور احترام پانے کا مستحق ہے۔یومِ اطفال کا ایک خوبصورت پہلو بچوں کے حقوق پر زور دینا بھی ہے اور یہ پہلو ایک تربیت کرنے والا ماحول فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیتاہے جہاں بچے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، کھیل سکتے ہیں،حاصل کر سکتے ہیں،پڑھ سکتے ہیں اور آگے کی جانب بڑھ بھی سکتے ہیں۔ تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، اور نقصان سے تحفظ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری عناصر ہیں کہ ہر بچے کو اپنی پوری صلاحیت کا لوہا منوانے اور کامیابی حاصل کرنے تک پہنچنے کا موقع ملے۔آخر میں، یومِ اطفال صرف تفریح اور کھیل کے دن سے نہیں جانا جاتا ہے بلکہ تو یہ بچپن کا جشن ہوتا ہے۔اور یومِ اطفال ہر بچے کے حقوق کی یاد دہانی، اور ایک ایسی دنیا بنانے کا نام ہے جہاں ہر بچہ ترقی کر سکے۔ لہذا، آئیے یوم اطفال پر چھوٹے بچوں کو منانے، ان کی انفرادیت کی تعریف کرنے اور ان کے لیے روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے کام کرنے کا عزم کرتے ہیں ۔ہمیں اور آپ سب کو بھی یومِ اطفال کے دن اپنے اپنے اسکولس،مدارس،مکاتب،کالج اور یونیورسیٹیوں میں اپنے اپنے طلباء کے مستقبل کو لے کر متفکر رہنا چاہئے اور ان کی کامیابی او ر کامرانی کے لئے خوب محنت کرنی چائے۔ اللہ تعالی ہمیں اپنے تلامیذہ کے خوابوں پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اوران کی بہترین مستقبل کے لیے ہمیںخوب محنت سے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

Related posts

ظلم کے خلاف صدائے احتجاج دہشت گردی نہیں جہاد ہے

Paigam Madre Watan

انتشار کے ہر دروازے کو بند کردیجیے

Paigam Madre Watan

There is no need to be disheartened by circumstances.

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar