Education تعلیم

مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد کے طلبہ نے سیرت انعامی مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے ادارے کا نام روشن کیا. مولانا ضیاء الرحمن امجدی

(علی گڑھ،(پی ایم ڈبلیو نیوز) البرکات سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام البرکات پبلک اسکول میں 15ویں تقریبات سیرت النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں علی گڑھ وقرب و جوار کے مدارس واسکولز کےطلبہ و طالبات نے قرات، نعت پاک، تقریر، مضمون نویسی، سیرت کوئز میں حصہ لیا. مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد کے طلباء کرام بھی شریک ہوئے اور اچھی پوزیشن حاصل کیے . مدرسہ اصلاح معاشرہ کے 14 طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا،  تقریر سینئرکیٹیگری میں پہلی پوزیشن محمد بلال ، تقریر سینئر کیٹیگری میں تیسری پوزیشن محمد انس، تقریر جونیئر کیٹیگری میں پہلی پوزیشن محمد سالم، تقریر جونیئر کیٹیگری میں تیسری پوزیشن محمد رضوان، نعت پاک سینیئر کیٹیگری میں دوسری پوزیشن محمد بلال ، مضمون نویسی سینئر کیٹیگری میں تیسری پوزیشن محمد انس، مضمون نویسی جونیئر کیٹیگری میں پہلی پوزیشن محمد مونس اور جونیئر کیٹیگری میں تیسری پوزیشن محمد صاحب، قرأت سینئر کیٹیگری میں دوسری پوزیشن محمد بلال سیرت کوئز سینئر کیٹیگری میں پہلی پوزیشن محمد ثاقب اور محمد انس، سیرت کوئز جونیئر کیٹیگری میں پہلی پوزیشن محمد نبی عالم اور محمد شاہد رضا، نعت پاک میں ترغیبی انعام محمد فیضان قابل ذکر ہیں۔ مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد علی گڑھ کے اساتذۂ کرام مولانا ضیاءالرحمن امجدی، مولانا غلام مرسلین اشرفی، مولانا سید اوصاف علی مجددی، مولانا ساغر جمیل مرکزی کی انتھک محنت کی بدولت طلبہ نے سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم انعامی مقابلے میں شاندار کامیابی حاصل کیے۔ مدرسہ اصلاح معاشرہ کے علاوہ دیگر مدارس کے طلباء نے بھی اپنے اساتذہ کی کاوش اور محنت کی بدولت کافی انعامات حاصل کیئے۔ مدرسہ کی سطح پر اول مقام حاصل کرنے پر مدرسہ اصلاح معاشرہ کو شمس مارہرہ ٹرافی سے نوازا گیا. تقسیمِ انعامات کے بعد مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد کے استاذ مولانا ضیاء الرحمن امجدی نے کہا کہ البرکات سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم مقابلے میں طلبہ نے اچھی پوزیشن حاصل کرکے ادارے اور والدین کا نام روشن کیا۔ مولانا غلام مرسلین اشرفی نے کہاکہ محنت ہمیشہ رنگ لاتی ہے ایمانداری اور سچی لگن سے جو کام کیا جاتا ہے اس میں اللہ کامیابی دیتا ہے. مولانا ساغر جمیل نے کہا کہ یہ کامیابی اساتذہ، والدین اور مدرسہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے. مدرسہ اصلاح معاشرہ کے ذمہ داران نے کامیاب ہونے والے تمام طلبہ کو دعاؤں سے نوازتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں کیں.

Related posts

زمینی سطح پر کام کرنا بھی تعلیمی اداروں کی ہی ذمہ داری ہے

Paigam Madre Watan

شاہین ہائی اسکول کے جماعت دہم کے شاندار نتائج

Paigam Madre Watan

نعتیہ شاعری پر یہ نمائش اہلِ علم کے ذوقِ مطالعہ کو مہمیز کرے گی: پروفیسر اخترالواسع

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar