National قومی خبریں

انبیاء کرام کے بعد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ سب سے افضل انسان ہیں. 

کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت و جماعت علی گڑھ کے زیر اہتمام حضرت ابوبکر صدیق کی شان میں منعقدہ محفل سے علماء کا خطاب.


( علی گڑھ(پی ایم ڈبلیو نیوز) کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت و جماعت علی گڑھ کی جانب سے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ کی یاد میں مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد وحید نگر علی گڑھ میں تاج المشائخ حضور امین ملت سید محمد امین میاں قادری برکاتی (سجادہ نشین خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ) مدظلہ العالی والنورانی کی سرپرستی و شہزادہ حضور امین ملت محبوب العلماء حضور سید محمد امان میاں قادری (ولی عہد خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ) کی صدارت اور عالیجناب سید مصطفی علی قادری کی قیادت میں جشنِ صدیق اکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ کا انعقاد ہوا. محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا. معروف ثناء خواں مولانا سید اوصاف علی مجددی نے نعت و منقبت کے نذرانے پیش کیے. مولانا شمشاد اجمل برکاتی نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی حیات طیبہ کے چند درخشاں پہلوؤں کو اجاگر کیا اور کہا کہ انبیاء کرام کے بعد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ سب سے افضل انسان ہیں، مزید انہوں نے فرمایا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی حیات طیبہ پڑھنے سے آپ کی نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم پر جان نثاری اور ان سے بےپناہ محبت کا درس ملتا ہے، ہم ان کی یاد میں محفل منعقد کرکے اپنے بچوں اور نوجوان نسل کے اندر جان نثاری اور نبی سے محبت کا جذبہ پیدا کر سکتے ہیں.مولانا غلام مرسلین اشرفی نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی سیرت اور فضائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تمام صحابہ کرام میں حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا مرتبہ سب سے بڑا ہے. انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دنیا سے پردہ فرمانے کے بعد کئی ایک فتنوں نے سرابھارا، جیسے مسیلمہ کذاب نے نبوت کا دعویٰ کیا اور کچھ قبائل نے زکوٰۃ دینے سے انکار کیا، یہ فتنے بڑے سنگین تھے اس کا مقابلہ کرنا بظاہر بہت مشکل تھا اگر سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے علاوہ کوئی دوسرا ہوتا تو ہوسکتا تھا کہ اس کے پائے استقامت میں لغزش آجاتی مگر سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے جس طرح ان فتنوں کی سرکوبی فرمائی اس کی مثال نہیں  پیش کی جاسکتی.  نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے مولانا ضیاء الرحمن امجدی نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دین اسلام کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔اللہ کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔مظلوم غلاموں کو خرید کر آزادکرتے تھے۔ مسکینوں اور غریبوں کی ہمیشہ مدد کیا کرتے تھے ۔نیز فرمایا کہ حضرت ابوبکر صدیق بہت رقیق القلب تھے، جب کلام اللہ کی تلاوت کرتے تو آنکھیں اشکبار ہو جاتی تھیں، جن کی تلاوت سننے کے لیے مشرکوں کی عورتوں اور بچوں کی بھیڑ جمع ہو جاتی تھی۔

Related posts

’صاحبان ادب‘ کے زیر اہتمام شعری محفل بموقع تقریب تخلص کا انعقاد

Paigam Madre Watan

لوک الیکشن کے طرز پر اسمبلی الیکشن میں مہاوکاس گھاڑی کا اتحاد ضروری باندرہ رنگ شاردہ میں سماجوادی پارٹی کے اراکین پارلیمان کا ۱۹ جولائی کو جشن فتح ،

Paigam Madre Watan

ایم ای پی جموں و کشمیر ضلع بڈگام کے غریب چائے اسٹال مالکان کی مکمل حمایت یم اے نجیب کا میڈٰیا سے خطاب اور بھر پور تعاون کرنے کا اعلان

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar