Parwaz پرواز’حمد خدائے عزوجل‘ by Paigam Madre Watan21 نومبر 202320 دسمبر 2023 شکر و سپاس لائق پرور دگار ہے خلّاق ہے جو کون کا جو کر دگار ہے مالک جزاء کے دن کا ہے، رحمان ہے توہی ہاتھوں میں تیرے گردش لیل ونہار ہے محتاج تاج پوش ہو، تو شہ کو کر فقیر قسَّام رزق، مالک بااختیار ہے پانی کے ایک قطرے کو صورت حسیں دیا شکم صدف میں موتی ترا شاہکار ہے رحمت سے اپنی پیاس میں پانی عطاکیا قدرت سے تیری آتی خزاں ہے ،بہار ہے تونے فلک کو تاروں کا زیور عطا کیا سورج بھی تیرے ملک کا خدمت گذار ہے قائم ہے تو ازل سے، ابد تک رہے گا تو تیری ہی ذات باقی ہے، تو پائدار ہے تو ایک لاشریک ہے، بے مثل، ذوالجلال محتاج ہے زمانہ ترا، روزگار ہے ہرشے میںحسن تیرا، ہویدا ہے تیری ذات پھولوںکے حسن ورنگ کا توخوش نگار ہے دنیا و آخرت میں تو امن و اماں سے رکھ آتی دعا یہ لب پہ مرے بار بار ہے یارب عزیزؔ تیرے ہی در پہ جھکار ہے جب تک جہاں میں زندگیِٔ مستعار ہے