Delhi دہلی

ابراہیمی مذاہب میں اسلام سب سے زیادہ جمہوریت پسند مذہب ہے؍پروفیسرڈیٹریچ ریٹز

جنوبی ایشیا میں مسلمانوں کی متعدد مذہبی ورفاہی جماعتیں سرگرم ہیں/پروفیسر اقتدار محمد خان


نئی دہلی:(پی ایم ڈبلیو نیوز)’’ ابراہیمی مذاہب میں اسلام سب سے زیادہ جمہوریت پسند مذہب ہے اوروہ اپنے معتقدین کو دین ودنیا دونوں میں کام یاب ہونے کی تلقین کرتا ہے۔ ‘‘ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈیٹریچ ریٹز،فری یونی ورسٹی برلن،جرمنی نے اپنے توسیعی خطبہ کے دوران کیا۔اس خطبے کا اہتمام آج جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز نے بعنوان ’’جنوبی ایشیا میںسیاسی اسلام‘ ‘کے تحت کیاتھا۔مہمان مقرر نے مزید فرمایا کہ مغربی دنیااسلام کے سیاسی افکار ونظریات کو غیرمتنوع سمجھتی ہے ،حالانکہ سچائی یہ ہے کہ اس میں بہت زیادہ تنوع اورتعددپایا جاتا ہے۔ پروفیسر سید شاہد علی،سابق صدرشعبہ نے فرمایا کہ موجودہ معاشرے کی ساخت یہ ہے کہ اس میںیکسانیت وعدم یکسانیت اورتعاون اور عدم تعاون ایک ساتھ جاری ہیں ،اس لیے ایک اچھے سماج کے لیے ضروری ہے کہ اس کے متعدد پہلوؤں کو سمجھا جائے۔پروفیسر اقتدار محمد خان،صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز نے اپنے صدارتی خطاب میں طلبہ وطالبات کو جنوبی ایشیا میں اسلام کی آمد اوراس کی تاریخ سے واقف کراتے ہوئے فرمایا کہ یہاں بھی مسلمانوں کی متعدد مذہبی اور رفاہی تنظیمیں سرگرم ہیں اوراپنے اپنے میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔پروگرام کا آغاز شکیل اختر کی تلاوت کلام پاک سے ہوااورترجمہ جویریہ عبداللہ نے پیش کیا۔ڈاکٹر محمد مشتاق،نوڈل آفیسر،شعبہ اسلامک اسٹڈیز نے نظامت کے فرائض انجام دیے اور مہمان مقرر کا تعارف کرایا،نیزرسمی اظہار تشکر بھی ادا کیا۔آخرمیں سوال وجواب بھی کیے گئے۔اس پروگرام میں شعبہ کے جملہ اساتذہ ڈاکٹر محمدخالد خان،ڈاکٹرمحمد عمر فاروق،ڈاکٹر خورشید آفاق،ڈاکٹر عبدالوارث خاں،ڈاکٹرجاویداختر،ڈاکٹر انیس الرحمن،ڈاکٹر محمداسامہ ،ڈاکٹر ندیم سحر عنبریں،ڈاکٹرمحمد مسیح اللہ اورڈاکٹر محمدعلی کے علاوہ ریسرچ اسکالرس،ایم اے اور بی اے کے طلبہ وطالبات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔پروگرام کو کام یاب بنانے میں بزم طلبہ کے نائب صدرابوسالم یحیٰی،سکریٹری محمد حمزہ ،جوائنٹ سکریٹری محمدعتیق،محمد شرجیل کے علاوہ محمد شہنواز،ام رومان پاشا، نداپروین، انس قریشی اورفیض اشرفی وغیرہ کا اہم کرداررہا۔

Related posts

وزیر اعلی اروند کیجریوال کی ہدایت پر وزیر صحت سوربھ بھردواج اچانک معائنہ کے لیے لال بہادر شاستری اسپتال اور ہیڈگیوار اسپتال پہنچے

Paigam Madre Watan

اے اے پی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال، وزیر اعلی آتشی اور ایم پی سنجے سنگھ نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کو آخری خراج عقیدت پیش کیا

Paigam Madre Watan

BJP Ladakh holds workshop to gear up for ‘Sankalp Se Siddhi Tak’ campaign, celebrating 11 years of Modi Govt’s transformative governance

Paigam Madre Watan

Leave a Comment