National قومی خبریں

تمل ناڈو کانگریس کمیٹی ممبر سید برہان الدین وانمباڑی اسمبلی حلقہ کے انچارج منتخب

وانمباڑی (پی ایم ڈبلیو نیوز) تمل ناڈو کانگریس کمیٹی ممبر سید برہان الدین کو وانمباڑی اسمبلی حلقہ کے انچارج کے طور پر منتخب کیا گیاہے۔ اس ضمن میں ترپاتور ضلع کانگریس کمیٹی کے ضلعی صدر ایس پربھو نے کانگریس پی سی سی ممبرسید برہان الدین کواپائنٹمنٹ لیٹر سونپا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ 2024میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کیلئے ترپاتور ضلع کے تمام پولنگ بوتھوں پر منتظمین کا تقرر کیا جارہا ہے۔ منتظمین کی تقرری کو تیز کرنے کے ارادے سے محترمہ سونیا گاندھی جی ، راہل گاندھی جی ، آل انڈیا کانگریس کمیٹی صدر ملکارجن کھرگے جی کے آشیرواد اور تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے صدر کے ایس الاگری کی منظوری سے سید برہان الدین کو وانمباڑی اسمبلی حلقہ کے انچارج کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ جس کے تحت وہ وانمباڑی اسمبلی حلقہ کے تمام پولنگ بوتھس کے منتظمین کو نامزدکریں گے۔ ترپاتور ضلعی صدر ایس پربھو نے امید ظاہر کی ہے کہ سید برہان الدین اپنے نئے ذمہ داری کو بخوبی نبھا کر ویلور پارلیمانی حلقہ میں کانگریس پارٹی کی غیر معمولی ترقی کیلئے پوری لگن کے ساتھ کام کریں گے۔ واضح رہے کہ سید برہان الدین اس سے قبل کرناٹک کے چامراج نگر اسمبلی حلقہ اور تلنگانہ کے وردھنا پیٹ کے کامیاب انتخابی مبصر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔

Related posts

بیرون ملک سے جموں وکشمیر میں کروڑوں ڈالر کا حوالہ بھیج کر کشمیریوں کو آپس میں لڑوا کر ممبئی کی خوجہ شیعہ جماعت کے صدر علی شروف کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنا بند کریں، مولانا راجانی

Paigam Madre Watan

Ashok Koul chairs BJP cadre meeting in Bani, calls for strengthening booth-level structure

Paigam Madre Watan

مانو میں کامیاب مشاعرے کا انعقاد

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar