الحمد لله رب العالمين والصلوة والسلام على سيد الأنبياء والمرسلين نبينا محمد و على آله و صحبه أجمعين و بعد.
عزیزم سعید الرحمن بن عزیز الرحمن السلفی سلمہ اللہ تعالیٰ جامعہ سلفیہ بنارس کے فارغ التحصیل نوجوان ہیں ‘ آپ کی کئی تصانیف منصۂ شہود پر آکر علماء کرام سے داد وتحسین حاصل کر چکی ہیں . موصوف کا تعلق ایک علمی گھرانے سے ہے ان کے والد محترم جناب مولانا عزیز الرحمن سلفی جامعہ سلفیہ بنارس میں کئی سالوں تک تدریسی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ موصوف کی تصانیف قرآن و احادیث کے دلائل سے مزین ہونے کے علاوہ صحابہ وتابعین اور سلف صالحین کے مستند اقوال کا احاطہ کئے ہوئی ہیں ‘اسلوب نہایت عام فہم’استدلال مضبوط اور مصادر وتخریج کافی تشفی بخش ہیں ‘عوام الناس کے لئے عموما اور علماء و طلبہ کے لئے خصوصا ان کتابوں کا مطالعہ بہت مفید ہے – عزیزم مولانا تبارک علی السلفی حفظہ اللہ کی کوششوں سے موصوف نے مرکز الصفا الإسلامى روپندیہی نیپال کے مکتبہ عامہ کے لئے اپنی علمی و تحقیقی تصانیف ہدیہ کی ہیں مرکز کے جملہ ذمہ داران آپ سے پر خلوص امید کرتے ہیں کہ آپ علماء و طلباء کی خدمت کے لیے اسی طرح مستقبل میں بھی علمی تعاون جاری رکھیں گے. اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ مصنف کو مزید علم وعمل کی توفیق عطا فرمائے اور ان تصانیف کو علماء و طلبہ کے ساتھ مفید خاص وعام بنائے آمین
مکتبہ عامہ
مرکز الصفا الإسلامى
روپندیہی نیپال
All reactions:
Sayeedur Rahman Khan and 33 others