مالیگاؤں (پریس ریلیز): نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر (کشمیر) میں گزشتہ روز دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس بعنوان “سسٹینبل پاور اور انرجی ریسرچ” منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں ملک کے اعلیٰ تعلیمی اور تحقیقی اداروں کے ریسرچ اسکالرز نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کو این آئی ٹی وارنگل (تلنگانہ) کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔ اس کانفرنس میں مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے اساتذہ نے ایک تحقیقی مقالہ “انڈکٹیو کپلنگ وائرلیس چارجنگ مٹیریل ان الیکٹریک وہیکلس” پیش کیا۔ اس مقالہ کو ترتیب دینے اور پیش کرنے میں پروفیسر شاہ فیصل، ڈاکٹر دلاور حسین، ڈاکٹر تنویر عالم، پروفیسر سعود محوی اور ڈاکٹر ساجد نعیم نے اپنا تعاون پیش کیا اور اس مقالہ کو بیسٹ پیپر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بیسٹ پیپر ایوارڈ حاصل کرنے پر ادارہ جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین جناب ارشد مختار نے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔ اسی طرح ادارہ جامعہ محمدیہ سیکریٹری جناب راشد مختار، انجینئرنگ ڈگری کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شاہ عقیل احمد، پالی ٹیکنیک کالج کے پرنسپل ڈاکٹر یعقوب انصاری، ڈین اکیڈمکس ڈاکٹر سلمان بیگ، ڈین ریسرچ ڈاکٹر نوید حسین، ڈین آئی کیو اے سی ڈاکٹر فہد اقبال، پروفیسر فیضان انصاری اور دیگر اسٹاف نے بھی اس کامیابی پر اپنے خراج تحسین پیش کیے۔
next post
Related posts
Click to comment