وانمباڑی (پی ایم ڈبلیو نیوز) چنئی، ستیا مورتی بھون میں گزشتہ 15نومبر2023کو منعقد ایک تقریب میں جواہر بال منچ تمل ناڈو کے کوآر ڈنیٹر محمد مزمل موٹورکوجواہر بال منچ کے قومی چیئرمین شری وی جی ہری کے ہاتھوں تمل ناڈو کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر جواہر بال منچ کے ریاستی صدر روشن نواز اور تملناڈو کانگریس کمیٹی کے پی سی سی رکن سید برہان الدین بھی موجود تھے۔ شری جی۔وی۔ ہری اورسید برہان الدین نے اس موقع پر ایم۔ محمد مزمل کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہر وانمباڑی سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے اپنے بے پناہ صلاحیتوں اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے بال منچ کی پوری ٹیم کو تقویت پہنچائی ہے۔ اعزاز حاصل کرنے کے بعد تمام قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محمد مزمل موٹور نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ وانمباڑی کے ایک تاجر گھرانے میں پیدا ہوئے تھے اور ان کے آبائو اجدا د جنگ آزادی میں شامل رہے تھے۔ انہوں نے ہندوستان کی ایک ممتاز یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی تھی۔ وہ انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کے ممتاز رکن ہیں، انہوں نے اقلیتی محکمہ کے جنرل سکریٹری انچارج کے طور پر خدمات انجام دیں۔ سیاسی تنظیم سازی میں مضبوط پس منظر اور اقلیتی برادریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے گہری وابستگی کے ساتھ انہوں نے تمل ناڈو میں کانگریس پارٹی کے پیغام کو فروغ دینے اور ووٹروں کے ساتھ تعلقات پیدا کرنے کی پارٹی کی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ محمد مزمل سال 2009میں کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔ انڈین یوتھ کانگریس کے واڑد صدر کے انتخابات میں2010 اور 2013میں دو بار مقابلہ کیا اور منتخب ہوئے اور تمل ناڈو جنرل اسمبلی الیکشن 2011 میں وارڈ نمبر2، وانمباڑی ٹائون کے بوتھ کمیٹی صدر کے طور پر منتخب ہوئے ۔ وارڈ نمبر 10 اور 11 وانمباڑی اسمبلی لوک سبھا 2014 کے لئے بی سی سی مینجمنٹ کے طور پر مقرر ہوئے۔سال2015میں TNCC اقلیتی محکمہ کے سوشل میڈیا کوآرڈنیٹر کے طور پر مقرر ہوئے۔2016 میں TNCC اقلیتی محکمہ کے سوشل میڈیا انچارج کے طور پر تقرری ہوئی۔جس کے بعد 2017میںتمل ناڈو کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے جنرل سکریٹری کے طور پر ترقی دی گئی۔سال 2018میں ترپاتور ڈسٹرکٹ یوتھ کانگریس الیکشن میں مقابلہ کیا اور منتخب ہوئے ۔2019میں لوک سبھا انتخابات کیلئے ابزرور مقرر کئے گئے۔ 2021میں تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کیلئے الیکشن ابزرور مقرر کیا گئے۔ سال 2022میں بھارت جوڑو یاترا کیلئے پروگرام کوآرڈنیٹر کے طور پر مقرر کیا گیا۔ 2023میں ترپاتور ڈسٹرکٹ او بی سی شعبہ کے مشاورتی رکن کے طور پر تقرری ہوئی۔محمد مزمل موٹور نے اپنے خاندانی بیگ گرائونڈ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ثقافتی ورثے سے مالا مال موٹور خاندان میں پیدا ہوئے ۔ میرے دادا موٹور نذیر احمد کامیاب تاجر اور شہر کا معروف تعلیمی ادارہ وی ایم ای سوسائٹی میں چالیس سال خدمت انجام دیئے تھے۔ میراسیاسی سفر تنظیم سازی کے جذبے سے جڑا ہے۔ میرے آبائو اجدادمیں مرحوم جناب ملیالم عبدالرحیم صاحب، انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کے ایک سرگرم میونسپل کارپوریٹرتھے ۔ انہوں نے میرے اندر شہری فرض کا احساس پیدا کیا۔ تمل ناڈو کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے لیے تنظیم اور سوشل میڈیا کے سابق جنرل سکریٹری انچارج کے طور پرمیں نے تمل ناڈو میں اقلیتی برادریوں کے ساتھ وابستگی کے لیے پروگرام ترتیب دیے۔
میں نے سوشل میڈیا کے موثر استعمال کے ذریعے اپنی پارٹی کے اثر کو زیادہ سے زیادہ مضبوط کیا۔ ترپاتور ڈسٹرکٹ یوتھ کانگریس کی قیادت کرنے سے لے کر جواہر بال منچ کے ریاستی کوآرڈنیٹر کے اہم کردار تک،میری قیادت اقلیتوں کو بااختیار بنانے کے مقصد کو آگے بڑھانے میں ثابت قدم رہی ہے۔سیاسی تنظیم سازی میں مضبوط پس منظر کے ساتھ، میں نے پارٹی کو تمل ناڈو میں اقلیتی برادریوں سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ میری مہارت موثر مواصلات میں ہے، خاص طور پر سوشیل میڈیاکے ماہرانہ استعمال کے ذریعے پارٹی کے پیغام کو وسعت دینا۔سال 2018 میں، مجھے انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے ”آؤٹ اسٹینڈنگ یوتھ لیڈر ایوارڈ سے نوازا گیا، جو کہ میری شراکتوں کا اعتراف ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹوئٹر پر tncominortiy@کے میری سرگرمی سے متاثر ہوکر کانگریس صدر راہول گاندھی جی نے تعریف کی۔ اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے قومی چیئرمین جناب عمران پرتاپ گڑھی جی نے عوام کو متحرک کرنے اور پارٹی کو تمل ناڈو میں سوشل میڈیا پر ایک زبردست موجودگی دلانے میں میری غیر معمولی کوششوں کی تعریف کی۔محمد مزمل موٹور کے خدمات کے اعزاز میں ایوارڈ دیئے جانے پر کانگریس سینئر لیڈران کے وی تنگا بالو، ای وی کے ایس النگوون،کارتھی چدمبرم، آندھر ا پردیش کانگریس ورکنگ صدر شیخ مستان ولی اور ترپاتور کانگریس ضلعی صدر ایس پربھو،تمل ناڈو کانگریس پی سی سی ممبر سید برہان الدین ، ترپاتور ضلع کانگریس اقلیتی شعبہ صدر الیاس خان اور کانگریس ورکرس نے مبارکباد پیش کیا۔