حیدرآباد، (پی ایم ڈبلیو نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم کی جانب سے شہرِ ناندیڑ، مہاراشٹر میں دو روزہ ورکشاپ بعنوان ”اختراعی طریقہ ¿ تدریس“ کا آج افتتاح عمل میں آیا۔ ناندیڑ کے اردو گھر میں منعقدہ اس ورکشاپ میں 50 سے زائد اساتذہ جن کا تعلق ضلع بھر کے مختلف اردو میڈیم اسکولوں سے ہے پرنسپل DIET اور پرائمری ایجوکیشن آفیسر ضلع پریشد ناندیڑ کی اجازت سے شریک ہو رہے ہیں۔ افتتاحی اجلاس میں شہر کے فیض العلوم اردو ہائی اسکول کے موظف اساتذہ اظہر مختار، محمد عظیم الدین، مفتی ظہیر الدیں، خلیل احمد،ظفر اللہ خان ، اختر صادق، شیخ عقیل اور اسداللہ خان کو اردو ذریعہ تعلیم میں ان کی گراں قدر خدمات کے لیے تہنیت پیش کی گئی۔ پروفیسر سعد الدین اور ڈاکٹر جیوت سنا دھوتمل نے مہمانانِ اعزازی کے طور پر شرکا کو تربیتی پروگرام کی اہمیت اور افادیت سے روشناس کرایا۔ ورکشاپ کے پہلے دن پروفیسر عبد السمیع صدیقی، ڈاکٹر مصباح انظر، ڈاکٹر جرّار احمد اور خواجہ معین الدین نے تکنیکی اجلاسوں میں مختلف طریقہ ہائے تدریس کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔
next post
Related posts
Click to comment