Education تعلیم

ڈپلومہ اور ڈگری انجینئرنگ کورسیس میں داخلے کی تاریخ میں اضافہ 23، اکتوبر تک

مالیگاؤ ں ریاست مہاراشٹر کے تمام سرکاری و نجی پولی ٹیکنیک اور انجینئرنگ کالجوں میں ڈپلومہ و ڈگری کورسیس کیلئے داخلے کی تاریخ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ دسویں کے بعد پولی ٹیکنیک کالجوں اور بارہویں (سائنس ) کے بعد انجینئرنگ کالجوں میں داخلے کیلئے 23 اکتوبر 2024 تک آن لائن رجسٹریشن کیا جاسکتا ہے۔ طلبہ و سرپرست حضرات سے گزارش ہے کہ اس موقع کا فائدہ اٹھائیں اور قبل از آخری تاریخ رجسٹریشن ضرور کر وا لیں۔ مالیگاؤں شہر کی اولین انجینئرنگ کالج مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس ( منصورہ ) میں دسویں اور بارہویں (سائنس) کے بعد مختلف کورسیس میں  داخلے جاری ہیں۔ دسویں کے بعد پولی ٹیکنیک کورسیس میں سول انجینئرنگ، میکانیکل انجینئرنگ، کمپیوٹر انجینئرنگ، الیکٹرانکس اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ اور ٹیکسٹائل مینوفیکچررس  میں داخلے جار ی ہیں۔ اسی  طرح بارہویں (سائنس ) کے بعد  طرح ڈگری کورسیس میں سول انجینئرنگ، میکانیکل انجینئرنگ، کمپیوٹر انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ اور الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن انجینئرنگ میں داخلے جاری ہیں۔

Related posts

شمیمہ پروین کو بصری معذور طلبہ کی اہلیت کے موضوع پر پی ایچ ڈی

Paigam Madre Watan

اردو یونیورسٹی میں ایم اے ہسٹری میں داخلے جاری

Paigam Madre Watan

اردو محبت کی زبان ہے۔ افسانہ نگار ملکیت سنگھ مچھانا

Paigam Madre Watan

Leave a Comment